کسی نے کیا غصہ تو کوئی دنیا چھوڑ گیا اور سب کو رلا گیا ۔۔ جانیں گزشتہ ہفتے ہونے والے 7 واقعات جس نے سوشل میڈیا پر قبصہ کر رکھا

ہماری ویب  |  Jul 06, 2021

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین ہر وقت آنے والی تازہ ترین تفصیلات سے باخبر رہتے ہیں۔ کیونکہ سوشل میڈیا اپنے صارفین کو ملکی و غیر ملکی صورتحال سے آگاہ کرتا رہتا ہے جس سے انہیں یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ آخر پاکستان اور دنیا بھر میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں 'ہماری ویب' کی جانب سے ہر نئے شروع ہونے والے ہفتے کے آغاز میں گزشتہ ہفتے ہونے والی وائرل خبروں ، تصاویر اور ویڈیوز اپنے پڑھنے والوں کے سامنے لائی جاتی ہیں۔ آج بھی ہم گزشتہ ہفتے کی چٹ پٹی اور حیرت انگیز خبریں آپ کے سامنے پیش کرنے جا رہے ہیں۔

آیئے جانتے ہیں گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کس کے چرچے رہے۔

1- انور اقبال کینسر کے باعث جہاں فانی سے رخصت

شوبز کا بڑا ستارہ انور اقبال گزشتہ ہفتے اپنے چاہنے والوں کوہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلے گئے۔ ان شوبز انڈسٹری کے لیے کاوشوں کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ انور اقبال کئی ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے۔

2- خوبصورت بچہ

گزشتہ ہفتہ اس خوبصورت بچے کے نام رہا۔ سوشل میڈیا پر پچھلے ہفتےاس خوبصورت بچے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بہت متاثر کیا۔بڑے بال اور گلابی گالوں والے بچے کو کسی ہوٹل کی ٹیبل پر بیٹھے دیکھا گیا تھا جیسے وہ کھانے کا انتطار کر رہا ہو۔

3- حریم کی شادی یا صرف ڈرامہ؟

گزشتہ ہفتہ حریم شاہ کی شادی معمہ بنی رہی کہ آیا ان کی شادی واقعی میں ہوئی یا ان کی وائرل ہونے والی دلہن کے لباس میں تصاویر صرف فوٹو شوٹ کی تھیں۔ حریم شاہ کی میک اپ آرٹسٹ کے مطابق حریم شاہ کی دلہن کے لباس میں تصاویر برائیڈل فوٹو شوٹ کی تھیں جس کا انہوں نے معاوضہ بھی ادا کیا تھا جب کہ حریم شاہ کا اپنی بات پرقائم رہتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ شادی کے لباس میں تصاویر ان کے نکاح کی ہیں۔

4- نادیہ حسین کا ملازمہ پر غصہ

گزشتہ ہفتہ ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نادیہ حسین کواپنی ملازمہ پر غصہ کرتے ہوئے اور ڈانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ ماڈل نادیہ حسین نے اپنی ملازمہ کو اس وجہ سے ڈانٹا تھا کہ اس نے مین سوئچ کا بٹن بند نہیں کیا تھا۔ بعد ازاں نادیہ حسین کا اس حوالے سے وضاحتی پیغام بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی اور بجلی کی غفلت غفلت نہیں بلکہ اس سے جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے ساتھ ہی ساتھ انہوں یہ بھی واضح کر ڈالا کہ مذکورہ ویڈیو اگر اشتہاری مہم ہونے کے برعکس اگر حقیقت بھی ہوتی اور اگر انکی گھریلو ملازمہ بھی ایسا ہی کرتی تو اسکے ساتھ بھی انکا یہی سلوک ہوتا۔

5- عامر خان کی طلاق

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو افسردہ کر دیا تھا۔ اس حوالے سے عامر خان اور ان کی اہلیہ کا مشترکہ ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنے صارفین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کرن راؤ میں طلاق ضرور ہوئی لیکن وہ فلمی اعتبار سے اپنا کام ایک ساتھ جاری رکھیں گے۔

6- فیصل قریشی کی ڈانٹ

گزشتہ ہفتہ کی سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں اداکار و میزبان فیصل قریشی نے شو میں موجود ٹک ٹاکر مسکان واحد کو لائیو پروگرام میں بدتمیزی کرنے کی وجہ سے سب کے سامنے ڈانٹا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ اس پر سوشل میڈیا یوسرز نے میمز بھی بنانا شروع کردی تھیں۔

7- منال خان کی اسپتال سے تصویر

شوبز اداکارہ منال خان پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگئیں جس۔

اداکار احسن محسن اکرام نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی منگیتر کے ہمراہ ایک تصویر لگائی ہے جس میں منال خان ماسک پہنے اسپتال کے بستر پر موجود ہیں۔

منال خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے پاؤں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More