وہ کہتے ہیں نا کہ مصیبت جب بھی آتی ہے تو پوچھ کر نہیں آتی اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ آج سعودی عرب کے علاقے محایل عسیر میں واقعہ بہا روڈ کے قریب ایک اضرس نامی سگنل کے قریب پیش آیا اس سگنل پر گاڑیاں سگنل کھولنے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اتنے میں عقب سے ایک تیز رفتار ٹرک ان کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی انتقال کر گئے جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہیں اور ان میں سے بھی ایک کی حالت نازک ہے، اس افسوسناک حادثے پر عسیر ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان احمد الا لمعی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں اور تمام زخمیوں کو محایل جنرل اسپتال منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ٹریفک عسیر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ ٹرک کے اچانک بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا واضح رہے کہ اس واقعہ پر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرک سے کئی بڑے ڈرم گر رہے تھے جس گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ٹرک ڈرائیور کی توجہ اس جانب مبزول کروائی تھی مگر اس نے توجہ نہیں دی۔