کراچی کی مویشی منڈی میں موجود 5 ٹانگوں والے بچھڑے کے چرچے ۔۔ لیکن کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 06, 2021

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور قربانی کا فریضہ انجام دینے کیلئے مویشی منڈیا ں قائم کر دی گئیں ہیں جہاں پر نہایت خوبصورت اور قد آور جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے بلکل ایسے ہی کراچی کے علاقے ملیر میں قائم مویشی منڈی میں پانچ ٹانو ں والے بچھڑے کے خوب چرچے ہیں۔

لیکن اب سوال لوگوں کے زہن میں یہ پیدا ہو رہا ہے کہ کیا اس 5 ٹانگوں والے بیل کی قربانی جائز ہے یا نہیں، اس مسئلے میں مفتی غلام ماجد کا کہنا ہے کہ پانچویں ٹانگ ہونا کوئی نقص نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی امر ہے اس لیے اس بچھڑے کی قربانی جائز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More