تمہارا شکریہ جو تم میرے والدین کے بیٹے بنے۔۔ صنم جنگ اور ان کے شوہر کی 13 سال پرانی تصویر نے سب کو حیران کردیا

ہماری ویب  |  Jun 10, 2021

پاکستان کی مشہور سیلیبریٹیز سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنے جذبات کا اظہار کئی طرح سے کرتی ہیں، ہر موقع پر یہ شخصیات مداحوں کو اپنے غم، خوشی، یادوں میں شامل کرتی ہیں۔

مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ صنم جنگ نے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی یاد کو شئیر کیا ہے۔

صنم جنگ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں، تصویر 13 سال پرانی ہے جب صنم جنگ اور ان کے شوہر جوان تھے۔

تصویر شیئر کرتے وقت صنم نے لکھا کہ تمہارا شکریہ کہ تم میرے والدین کے بہترین بیٹے بنے، تمہارا شکریہ جو تم میری بہنوں کے بہترین بھائی بنے، تم ایک بہترین باپ اور ایک بہترین دوست ہو۔

صنم نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر قسام جعفری کا شکریہ ادا کیا۔

صنم نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ " 13 سال پہلے ہم جوانی کے دور میں تھے۔ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ زندگی ہمیں کہاں لے جائے گی۔ ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ ہماری ایک پیاری سی بیٹی ہوگی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ ایک مشہور شخصیت بن جائیں گے۔

صنم جنگ نے اس تصویر کے ذریعے اپنے شوہر کے ساتھ گزاری گئیں یادوں کو مداحوں کےساتھ شئیر کیا، صنم نے اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں تمہیں یاد کرتی ہوں۔

واضح رہے صنم جنگ کے شوہر پائلٹ ہیں، 2016 میں صنم جنگ اور قسام جعفری شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More