ہماری ویب | Jun 10, 2021
شادیوں کا موسم چل رہا ہے، کہیں لوگ گھروں میں شادیاں کر رہے ہیں تو کہیں شادی ہالز کی بکنگ کروانے کے لئے گھوم رہے ہیں۔ کوئی ایسا گھر نہیں ہے جہاں شادی کی تقریب کی تیاریاں نہ چل رہی ہوں۔ کچھ وقت اداکارہ منال خان کی بھی بات پکی ہوئی تھی اور رسم کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ اب ان کے شادی کے کارڈ کی تصویر بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔
اداکار احسن محسن اکرام نے شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: '' میرا دل ہمیشہ کے لئے تمہارا ہونے والا ہے، اب ہم جلد ایک ہونے والے ہیں۔ ''
View this post on Instagram A post shared by Ahsan Mohsin Ikram (@ahsanmohsinikramofficial)
A post shared by Ahsan Mohsin Ikram (@ahsanmohsinikramofficial)
اداکارہ منال خان نے بھی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ: '' آپ کو بھی بُلا رہی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ ''
View this post on Instagram A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)
A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)
ان کی شادی کی تاریخ جاننے کے لئے لوگوں نے کمنٹس میں سوالات بھی کیئے ہیں البتہ دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔ امید یہ ظاہر کی جا رہی ہے کہ جب شادی کارڈ آگیا ہے تو جلد ہی شہنائی بجنے والی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More