یہ 52 سال کی ہوگئی ہیں لیکن شادی نہیں کی اور ۔۔ 5 مشہور اداکارائیں جنہوں نے اب تک شادی نہیں کی

ہماری ویب  |  Jun 10, 2021

ہمارے ہاں لڑکی کی عمر اگر 30 سال ہو جائے تو لوگ باتیں بنانا شروع کردیتے ہیں اتنی عمر ہوگئی اب تک شادی کیوں نہیں کی، اب تو جو بھی لڑکا ملے ان کی شادی کردو وغیرہ وغیرہ۔ مگر جہاں عام لڑکیاں بھی بڑی عمروں میں شادی کرلیتی ہیں وہیں اداکارائیں بھی ایسی ہیں جنہوں نے بڑی عمر میں شادی کی تھی۔ لیکن کچھ ایسی بھی مشہور اداکارائیں ہیں جن کی عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے مگر انہوں نے ابھی تک شادی نہیں ہے اور آئے دن لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں، مگر کچھ ایسی بھی ہیں جن کو لوگ پسند بھی کرتے ہیں۔ آج ہماری ویب کے اس فیچرڈ میں ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں کچھ ایسی اداکارائیں جو اب بھی غیر شادی شدہ ہیں۔

ریشم:

پاکستانی اداکارہ ریشم 52 سال کی ہیں اور انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ ماضی کی مشہور اداکاراہ ہیں اور آج بھی لوگ ان کی اداکاری اور لہجے کو خوب پسند کرتے ہیں۔

تارہ محمود:

اداکارہ تارہ محمود جن کی عمر 38 سال ہے اور یہ شفقت محمود کی بیٹی بھی ہیں، ان کی بھی ابھی تک شادی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ توقع ہے کہ جلد از جلد ان کی بھی شادی ہوجائے گی۔

ماریہ واسطی:

اداکارہ ماریہ واسطی 40 سال کی ہوگئی ہیں مگر انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ ان کے ماضی میں نشر ہونے والے ڈراموں اور اب آنے والے ڈراموں میں واضح فرق دیکھا جائے تو یہ بہت بدل بھی گئی ہیں۔ ان کے مداح ان کی شادی کے لئے آج بھی اتنا ہی تجسس رکھتے ہیں جتنا پہلے رکھتے تھے۔

نرما:

اداکارہ نرما 46 سال کی ہیں جو کہ ماضی کی مشہور ماڈل اور خوبرو اداکارہ تھیں، اب بھی کئی فیشن شوز میں نظر آتی ہیں انہوں نے ابھی تک ہمسفر نہیں چُنا۔

زارہ شیخ:

اداکارہ زارہ شیخ کی عمر 43 سال ہے یہ ایک خوبصورت ماڈل بھی ہیں ان کی شادی آج تک نہیں ہوئی ہے۔ جس پر لوگوں کو خوب حیرت ہوتی ہے۔

مہوش حیات:

مہوش حیات 33 سال کی ہیں اور ان کے حوالے سے کچھ وقت قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے بلاول بھٹو کو پسند کیا، البتہ یہ صرف ایک افواہ تھی اور ابھی تک ان کی شادی اور دولہے سے متعلق کوئی خبر واضح طور ہر سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More