غصے میں اسٹیل کی بوتل اٹھا کر ٹی وی پر ماردی ۔۔ یاسر نواز نے بیوی سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا

ہماری ویب  |  Jun 09, 2021

ندا یاسر اور یاسر نواز پاکستان میڈیا انڈسٹری کا کامیاب جوڑا ہے جو کہ اپنے پیشے میں کارکردگی تو دکھا ہی رہا ہے مگر گھریلو زندگی میں بھی خوش ہے۔

اس جوڑے کے درمیان نوک جھوک بھی ہوتی ہیں، اور تفریح بھی۔ لیکن اب جو ویڈیو آپ دیکھنے جارہے ہیں اس میں ندا اپنے شوہر کو ایک واقعہ سنانے سے روک رہی ہیں۔

احسن خان کے شو میں یاسر نواز نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ندا نے ایک مرتبہ غصہ میں آکر بوتل ٹی وی پر مار دی۔

یاسر نواز نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اتوار کا روز تھا اور اس دن ہم دونوں کی لڑائی ہوئی تھی، اسی دوران ندا نے مجھے ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کہا۔ میں نے ٹی وی کی آواز کم کردی، ندا نے کہا مزید کم کرو۔ میں نے آواز مزید کم نہیں کری، جس پر ندا نے غصے میں آکر میری اسٹیل کی بوٹل ٹی وی اسکرین پر دے ماری۔

یاسر کا کہنا تھا کہ اسٹیل کو بوتل سے ٹی وی اسکرین ٹوٹ گئی تھی۔

جبکہ ندا نے اپنے شوہر یاسر نواز کی بات پر لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رات کے 4 بجے ٹی وی کی آواز تیز کر کے بیٹھے تھے۔ ویڈیو سوشل پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More