اب ہمارے بیٹے کا بھی یہی ارادہ ہے کہ وہ ۔۔ کیا ندا یاسر کا بڑا بیٹا بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والا ہے؟ انٹرویو میں ندا اور یاسر نواز نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jun 08, 2021

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ اور کامیاب ترین ہوسٹ ندا یاسر اور ان کے شوہر اور اداکار یاسر نواز نے حال ہی میں اداکار و میزبان احسن خان کے پروگرام میں مہمان خصوصی شرکت کی جس میں ان کے درمیان کئی ساری دلچسپ باتیں ہوئیں۔

ندا اور یاسر نواز کی شادی کو 19 سال ہوچکے ہیں اور ان کے 3 بھی بچے ہیں جو میڈیا پر اتنا دکھائی نہیں دیتے۔ان کے بڑے بیٹے کا نام فرید یاسر ہے اس کے بعد بیٹی ہے جس کا نام سلہ یاسر ہے اور پھر آخر میں ان سب سے چھوٹا بیٹا بالاج یاسر ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان احسن خان مدوع کیے گئے مہمان ندا اور یاسر سے سوال کرتے ہیں کہ ان کا کون سا بچہ مستقبل میں انڈسٹری میں شامل ہونے کا خواہشمند ہے۔جس پر ندا یاسر نے جواب دیا کہ "ہمارے بڑے بیٹے (فرید یاسر) کی اس صنعت میں شمولیت کا مستقبل میں ارادہ ہے۔

مزید ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے شامل کیا کہ ہم اپنے بیٹے کو فوراً سے انڈسٹری میں نہیں لائیں گے، پہلے وہ اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔ بعد ازاں ہم اسے بیرون ملک بھیج دیں گے جہاں وہ فلم سازی اور اداکاری کا مطالعہ کریں گے۔ یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ہم فرید کو مناسب تیاری کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے میدان میں لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یا تو اداکاری کرے گا یا ہدایتکاری شروع کردے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More