بھارتی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یامی گوتم گزشتہ ہفتہ چار جون کو مشہور فلم ڈائریکٹر آدتیا دھر شادی کے بندھن میں بندھیں اور ان کی شادی کی خبر بہت سے لوگوں کے لیے حیرت سے کم نہ تھی۔ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھیں۔
دوسری طرف ان کے پرستاروں کو یامی گوتم کی شادی کا بہت پہلے سے ہی انتظار تھا اور وہ انہیں دلہن کے روپ میں دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ اور پھر ان کی شادی کا وقت آن پہنچنا اور ان کے چاہنے والوں سمیت بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں نے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
حیران کن طور پراداکارہ یامی گوتم کے مداح پاکستان میں بھی موجود ہیں اور ان کی اداکاری کو بھرپور سراہتے ہیں۔ یقیناً بھارت سمیت پاکستان میں ان کے چاہنے والے ان کی شادی کے موقع پر ملنے والے مہنگے تحفے جاننے کے لیے انتظار میں ہوں گے۔
آج ہم بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ یامی گوتم کو بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے ملنے والے مہنگے ترین تحائف کے بارے میں جانیں گے۔
1- پلکت سمرٹ
بالی ووڈ کے معروف اداکار پلکت سمرٹ نے یامی کو ان کی شادی کے موقع پر ہاتھ کی گھڑی بطور تحفے میں پیش کی جس کی قیمت ایک اعشاریہ 2 لاکھ( پاکستانی 2 لاکھ سے زائد) روپے ہے۔
2- ہریتھک روشن
ایک ویب سائٹ کے مطابق بے شمار کامیاب فلموں میں کام کرنے والے مایہ ناز اداکار ہریتھک روشن نے یامی گوتم کو ان کی شادی پر ایک برانڈڈ گاؤن تحفے میں پیش کیاجس کی قیمت 17 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔
3- علی ظفر
مشہور بھارتی فلم میں ٹوٹل سیاپا میں ایک ساتھ کام کرنے والے علی ظفر اور یامی گوتم ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف ہیں۔ علی ظفر انہیں تحفہ تو نہ دے پائے لیکن ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
4- آیوشمان کھرانا
اداکارہ یامی گوتم نے اپنی پہلی فلم آیوشمان کھرانا کے ساتھ کی تھی۔ آیوشمان کھرانا اور یامی گوتم ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ان کے مابین ملاقات کا سلسلہ اکثر جاری رہتا ہے۔ آیوشمان نے اپنی بیسٹ فرینڈ کو ان کی شادی کے موقع پر سونے کی چین تحفے میں دی جن کی قیمت حیرت انگیز طور پر 2 لاکھ (پاکستانی 4 لاکھ 24 ہزار) روپے بتائی گئی ہے۔
5- ورون دھون
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ورون دھون اور یامی گوتم ایک مشہور فلم بدلہ پور میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ورون دھون نے یامی گوتم کو ان کی شادی پر ڈھیر ساری مبارکباد کے ساتھ ایک مہنگا ترین 'ہرمیس' کاہینڈ بیگ تحفے میں پیش کیا۔