گھوٹکی میں ہونے والا ٹرین حادثہ ایک ایسا خطرناک حادثہ ہے، جس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ جہاں ٹرین حادثے کا شکار ہونے والی تھی وہیں مقامی لوگ جو عینی شاہد تھے انہوں نے ٹرین کو روکنے کی کوشش بھی کی مگر ان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور ٹرین دوسری ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی۔ اس واقعے پر جہاں پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کر رہی ہے وہیں شوبز ستارے بھی اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔
فیروز خان
اداکار فیروز خان نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں متاثرہ لوگوں کے لئے دعا کی اور کہا کہ:
''
میں حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے لئے دعاگو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ کبھی پیش نہ آئے۔
''
عاصم اظہر
عاصم اظہر کہتے ہیں کہ:
''
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آپ لوگ بھی متاثرہ خاندانوں کے لئے دعا کریں۔ اس وقت انہیں ہماری دعاؤں کی ضرورت ہے۔
''
بالا خاتون
بالا خاتون جو ارطغل ڈرامے میں نظر آئی ہیں انہوں نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر غم اور افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
''
خدا مرنے والوں کی مغفرت کرے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے گھر والوں کو صبر دے، ان کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے۔
''
یاسر حسین
اداکار یاسر حسین نے ٹرین حادثے سے متعلق کہا ہے کہ:
''
مختلف اداکار جہاں لڑکیوں اور دیگر چیزوں پر بحث کر رہے ہیں، مگر یہ 30 لوگ جو اللہ کو پیارے ہوئے ان کو کوئی کیوں نہیں پوچھ رہا؟ آخر ہماری ٹرینیں ٹریک پر کب چلیں گی؟
''
واضح رہے کہ پیر کی صبح 3 بج کر 40 منٹ پر بند ہونے والے ریلوے ٹریک کو 29 گھنٹوں کے بعد اب بحال کر دیا گیا ہے۔