ان کے شوہر بزنس چلاتے ہیں اور ۔۔ شوبز اداکاراؤں کے شوہر کیا کرتے ہیں؟ جانیں ان کے بارے میں دلچسپ معلومات جو کم لوگ ہی جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jun 08, 2021

پاکستان کی مشہور اداکارائیں جن کے شوہروں کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے نہیں ہے، ان کے متعلق کم ہی لوگ جانتے ہیں، آج ہماری ویب کے اس فیچرڈ آرٹیکل میں ہم آپ کو ان اداکاراؤں سے متعلق بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسی باتیں جو آپ نے شاید سنی ہوں مگر یاد نہ ہوں۔

حنا خواجہ بیات

اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر کا نام روجز داؤد بیات ہے یہ ایک بزنس مین ہیں اور ایک کاروباری شخص ہیں اور کاروبار کے سلسلے سے اکثر دنیا بھر میں گھومتے نظر آتے ہیں، خود بھی گھومتے ہیں اور اداکارہ کو بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔

روبینہ اشرف

روبینہ اشرف کے شوہر کا نام طارق مرزا ہیں، یہ کم ہی اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر بناتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان دونوں سے متعلق روبینہ کہتی ہیں کہ: '' میرے شوہر نے ایک آئیڈیل شوہر کی طرح میرا ساتھ دیا ہے، ہمیں کبھی اکیلا پن محسوس نہیں ہوا ہے۔ '' ان کے شوہر سے متعلق روبینہ نے یہ بات کبھی نہیں بتائی کہ وہ کون سا بزنس کرتے ہیں یا ان کا پیشہ کیا ہے؟

بشریٰ انصاری

اداکارہ بشریٰ انصاری نے 2 شادیاں کیں، ان کے دونوں شوہروں کے نام اقبال ہی ہیں۔ ان کے پہلے شوہر کا نام اقبال انصاری اور دوسرے شوہر کا نام اقبال حسین ہے۔ ان کی دوسری شادی بہت خاموشی سے ہوئی اور ان کے شوہر ڈائریکٹر ہیں۔ جن کے ڈراموں میں بھی یہ اداکاری کرچکی ہیں۔

انعم فیاض

اداکارہ انعم فیاض کے شوہر بھی لندن میں اپنا بزنس چلاتے ہیں۔ ان کی شادی کعبہ میں ہوئی تھی اور اب یہ ایک بچے کے والدین بھی ہیں۔ ایک مارنگ پروگرام میں دونوں نے ایک دوسرے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ: '' ہم میاں بیوی کم اور دوست زیادہ ہیں۔ ہمیں مل جل کر رہنا اچھا لگتا ہے اور دعا ہے کہ ہمیشہ ہی ساتھ رہیں۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More