انہوں نے اپنے بالوں کو بیچ کر لوگوں کا علاج کروایا ۔۔ چند اداکارائیں جنہوں نے خطرناک بیماری کینسر کے مریضوں کی مدد کرنے کے لئے اپنے بالوں کا تحفہ دیا

ہماری ویب  |  Jun 08, 2021

انسانیت ایک دوسرے کے کام آنا ہے، اچھا انسان وہی ہے وہ جو اپنی فکر نہ کرتے ہوئے دوسروں کا خیال کرے، ان کے بارے میں سوچے، ان کی فکر کرے، ان کے لئے اپنی قیمتی چیزیں تک عطیہ کردیں۔ بالکل ایسی ہی کچھ شوبز اداکارائیں ہیں جنہوں نے کینسر کے مریضوں کے علاج اور ان کی مدد کے لئے اپنے بالوں کا عطیہ کیا ہے۔

٭ رحمت اجمل:

پاکستان کی مشہور اداکارہ رحمت اجمل نے حال ہی میں اپنے بالوں کا عطیہ دیا ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی تصویر لگا کر کیشن میں لکھا کہ: '' ہیئرز فآر ہیلپ، یعنی بال کٹوائے ہیں مدد کے لئے۔ '' مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

٭ صحیفہ جبار:

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے بھی اپنے بالوں کو لوگوں کی انسانیت کی مدد کی خاطر کٹوایا اور عطیہ کیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے کٹے ہوئے بالوں کی تصویر لگائی اور کیپشن میں لکھا کہ: '' میں اپنی زندگی میں کچھ مناسب تبدیلیاں لانا چاہتی تھی، اس لئے سوچا کہ یہ شروعات اپنے بالوں سے ہی کروں، تو میں نے اپنے بالوں کو کٹوا کر انہیں عطیہ کردیا ان لوگوں کے لئے جن کو ان کی ضرورت ہے اور خود ایک نیا ہیئر کٹ لے کر نئی شروعات کی ہے۔ ''

٭ جیا بھٹاچاریہ:

بھارتی ڈراموں میں کام کرنے والی سینیئر اداکارہ جیا بھٹا چاریہ نے اپنے بال کینسر کے مریضوں کو عطیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ: '' میرے بال تو دوبارہ آجائیں گے، مگر کسی کینسر کے مریض کی زندگی واپس آجائے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی کی بات نہیں ہوگی۔ اور پھر یہ گنجی ہوگئی تھیں۔ ''

٭ نیشا ادھیکاری:

بھارتی اداکارہ نیشا ادھیکاری بھی کینسر کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے گنجی ہوگئی تھیں اور انٹرویو میں کہتی نظر آئیں تھیں کہ: '' شاید اس سے اچھا کوئی کام نہیں کہ آپ کسی کی مدد اس چیز سے کرو، جو آپ کے دل کے سب سے پاس ہو، مجھے اپنے بال پسند ہیں، لیکن کسی کی زندگی یا اس کی مدد سے زیادہ عزیز نہیں۔''

٭ کرونیا رام:

بھارتی اداکارہ کرونیا رام نے بھی اپنے بالوں کو عطیہ کرکے انسانیت کی بڑی مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ: '' اگر چند پیسے نہیں دے سکتے تو کیا ہوا، بال ہی صحیح، جو چاہتا ہے کہ مدد ہو کسی کی وہ اپنا راستہ اور طریقہ خود دیکھتا ہے ''

٭ علی عباس کی صاحبزادی:

علی عباس کی بیٹی رئیسہ عباس نے بھی اپنے لمبے بالوں کو کٹوا کر کینسر مریضوں کے لئے پیش کردیا تھا۔ علی کا کہنا تھا کہ میں اپنی ننھی بچی کے اس اقدام سے بہت خوش ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More