ساری خوشیاں ملا کر بھی دیکھیں تو تیرے جانے کا غم زیادہ ہے ۔۔ ایمن اور منال کی والدہ نے اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے سب کو رلا دیا

ہماری ویب  |  Jun 07, 2021

پاکستانی شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول اداکارہ بہنیں ایمن اورمنال خان کا غم آج بھی اپنے والد کی جدائی میں تازہ ہے۔ والدہ سمیت دونوں بہنیں اپنے والد کو بے حد یاد کرتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ہمراہ بتائے گئے لمحات کی پرانی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں ایمن اور منال کی والدہ نے اپنے شوہر کی یاد میں ایک جذباتی پیغام جاری کیا جس نے دیکھنے والوں کو افسردہ کر دیا۔ انہوں نے شوہر کے ساتھ اپنی شادی کی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ساری خوشیاں ملا کر دیکھیں ، تیرے جانے کا غم زیادہ ہے۔

اداکارہ ایمن خان نے اپنی والدہ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ بابا ہم آپ کے بغیر ادھورے ہیں"۔ منال خان نے لکھا کہ سارے جہاں کی خوشیاں ملا کر بھی غم زیادہ ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ ایمن خان اور منال خان والد گزشتہ سال 31 دسمبر کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More