ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں، اس کے اصول و ضوابط روایات و اقدار کو اپناتے اور ان پر چلتے ہیں، چاہے آپ مغربی ملک میں رہتے ہوں یا مشرقی، کسی نہ کسی حد تک انسان اپنے طور طریقوں میں تبدیلی لاتا ہے۔ ایسی ہی ہماری پاکستانی اداکارہ و ماڈل سُنیتا مارشل ہیں جو مذہب کےا عتبار سے عیسائی ہیں، لیکن ان کی شادی احسن خان سے ہوئی جوکہ مسلمان ہیں اور حآل ہی میں ان کے بچوں کی آمین بھی ہوئی جس پر لوگوں نے ان کو خوب سراہا تھا۔
اداکارہ سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ:
''
ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹ خصوصی طور پر انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز بڑھانے کی وجہ سے لوگوں میں ایک دوڑ لگ گئی ہے کہ کیسے لوگوں کو خود سے متاثر کروایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے آپ کو لوگوں میں مقبول کروانے کے لئے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے وہ کسی غلط راہ پر چل رہے ہیں۔ نئی آنے والی ماڈلز اور لڑکیاں سمجھ رہی ہیں کہ چھوٹے کپڑے پہن کر خود کو لوگوں میں مقبول بنایا جاسکتا ہے۔
''
میں خود ایک عیسائی ہوں، اور ہم سب مسلمان ملک میں رہتے ہیں، میں نے خود کبھی چھوٹے یا کم کپڑوں کے ڈیزائن اور فیشن کو نہیں اپنایا ہے، میں نے جب ماڈلنگ شروع کی تھی اس وقت بھی اتنے کپڑے پہنتی تھی کہ تمیز سے لوگوں کے سامنے جا کر کھڑی ہوسکوں اور وہ مجھے گندی نگاہ سے نہ دیکھے۔
مذید دیکھیں اس ویڈیو میں:
اداکارہ نے یہ بھی کہا مجھے کبھی کپڑوں پر کوئی مسئلہ ہوا یا مجھے سکون محسوس نہیں ہوا تو میں نے آواز اٹھائی یا اسے پروگرام کا حصہ ہی نہیں بنی، مجھے لگتا کہ اب آنے والی ماڈلز کو بھی اپنے لئے مثبت طریقہ اختیار کرنا چاہیئے۔