رشتے پیار اور محبت سے بنائے جاتے ہیں اور جہاں احساس پایا جائے وہی رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کا خیال کرنا خونی رشتوں کی سب سے اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں ہر رشتے کو ایک خاص عزت اور خلوص دیا جاتا ہے مگر پھپھو کے رشتے پر ہزار سوالات کھڑے کر دیئے جاتے ہیں۔ اب ضروری نہیں کہ ہر کسی کی پھپھو ان سے محبت نہ کریں، کئی ایسی پھپھوئیں بھی دیکھنے میں آتی ہیں جو اپنے بھتیجا اور بھتیجیوں کی خوب محبت کرتی ہیں بالکل ایسی ہی ہماری شوبز اداکارائیں بھی ہیں جو اپنے بھائی کے بچوں سے خوب محبت کرتی ہیں۔
صنم بلوچ
پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ بھی اپنے بھتیجا اور بھتیجی سے خوب محبت کرتی ہیں، جب تک یہ ٹی وی اسکرن پر شوز کیا کرتی تھیں، ان کے کئی پروگرام میں یہ اپنی فیملی سے بھی ملواتی تھیں اور بھتیجے کے ساتھ تصاویر بھی بنواتی تھیں۔
عالیہ امام
پاکستان کی سابقہ اداکارہ عالیہ امام ہر وقت ہنستے مسکراتے انداز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی تھیں، یہ بھی اپنے بھائی بہنوں کے بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ خوشی ہوتی ہے جب بچے مجھے پھپھو کہتے ہیں۔
حمائمہ ملک
اداکارہ حمائمہ ملک جو فیروز خان کی بہن ہیں، یہ فیروز کے بیٹے سے بہت محبت کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک میں اپنے بھتیجے کو دیکھ نہ لوں سکون ہی نہیں آتا، یہ مجھے بہت پیارا ہے، مجھے انتظار ہے اس کے منہ سے پھپھو کا لفظ سنوں۔
شائستہ لودھی
اداکارہ شائستہ لودھی اپنے بھائی ساحر لودھی کی بیٹی سے بہت محبت کرتی ہیں، ان سے خوب پیار کرتی ہیں، ان کے لئے بھی اپنے بچوں کے جیسی چیزیں پسند کرتی ہیں۔
جنان حسین
جنان حسین جو پاکستانی ماڈل، اداکارہ، گلوکارہ و مصورہ ہیں یہ تو حال ہی میں پھپھو بنی ہیں۔ یہ بھی اپنے بھتیجے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ جنان اداکارہ یسریٰ رضوی کی نند ہیں۔
حنا الطاف
حنا الطاف بھی کچھ وقت قبل ہی ایک ننھی پری کی پھپھو بنی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیپشن لکھا تھا کہ پھپھو بننے کی خوشی ہی سب سے الگ ہے پھر بھی پتہ نہیں کیوں لوگ پھپھو کو بدنام کرتے ہیں۔
سونیا مشل
اداکارہ سونیا مشل بھی اپنی بھتیجی سے محبت کرتی ہیں اور اکثر اس کے ہمراہ تصاویر یا انسٹاگرام ویڈیوز اور سٹوری شیئر کرتی نظر آتی ہیں