مختلف ماڈلز کی گاڑیاں رکھنا اور مہنگی ترین گاڑیاں استعمال کرنے کا شوق ہر شخص کو ہوتا ہے اور پھر جس کے پاس ڈھیر ساری دولت ہو اس کے پاس تو مہنگی گاڑی کا ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ بالکل ایسے ہی شوبز اداکاروں کے شاہانہ انداز سے ان کے ذوق اور پسند کا اندازہ باخوبی لگایا جاسکتا ہے، آج ہم آپ کو ان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کے پاس شاندار اور مہنگی گاڑیاں ہیں۔
منیب بٹ
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منیب بٹ کو اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ ہی مداحوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی، اداکار منیب بٹ سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو نظر نہیں آتے لیکن اپنی ہر خوشی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ضرور شیئر کرتے ہیں۔ منیب نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ وقت قبل گاڑی فارچونر (Fortuner) کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں اداکار نے تحریر کیا کہ میری نئی سواری۔ ساتھ ہی الحمداللہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ انکی یہ گاڑی 8 کروڑ روپے کی ہے جوکہ ایک ویب سائٹ کے مطابق اندازً بتائی گئی ہے۔
عاصم اظہر
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بھی کچھ وقت پہلے قبل ٹویوٹا فارچونر (Toyota Fortuner) اپنی ماں کے لیے گاڑی خریدی۔ عاصم نے انسٹاگرام پر گاڑی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری ماں کو ہمیشہ سے یہ گاڑی خریدنے کی خواہش تھی، آج میں نے یہ خرید لی۔ ماشاءاللہ، الحمداللہ۔ گلوکار کی خریدی گئی گاڑی کی قیمت 60 سے 80 لاکھ تک ہے۔
منال خان
اداکارہ منال خان بھی کالی پراڈو، سوک، ٹویوٹا مرسڈیز بھی استعمال کرتی ہیں۔ لیکن ان کی مہنگی گاڑیوں کی قیمت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بتایا نہیں جاسکتا، البتہ ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق یہ 3 کروڑ روپے کی گاڑی میں سفر کرتی ہیں
پریانکا چوپڑا
اداکارہ پریانکا چوپڑا کے پاس رولز روائس گھوس گاڑی ہے جس کی بھارتی قیمت 6 جبکہ پاکستانی روپیوں کے مطابق 12 کروڑ 73 لاکھ روہے ہیں۔ ان کی گاڑی بالی ووڈ میں سب سے زیادہ مہنگی ترین گاڑی ہے۔
مادھوری ڈکشٹ
اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس مرسڈیز ہے جس کی کل قیمت بھارتی 2 کروڑ جبکہ پاکستانی 4 کروڑ روپے کے برابر ہے۔