کراچی کے تاجر ڈٹ گئے۔۔ مارکیٹیں کھولنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Jun 05, 2021

شہر قائد کے تاجروں نے 5 جون سے تمام مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کا اعلان کر دیا ، یہ مارکیٹیں احتجاجاََ رات 8 بجے تک کھولی جائیں گی، کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت یا پھر پولیس نے ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کرنے کی کوشش کی تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے اور اگر ہمیں جیل جانا پڑا تو ہم جیل جانے کیلئے بھی تیار ہیں۔ اور آئندہ ہفتے ہونے بوالے اجلاس میں ہفتے میں ایک دن مارکیٹیں بند رکھنے سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

مزید یہ کہ کراچی کی تمام تاجر تنظیمیں ایک جگہ جمع ہوئیں اور نو تشکیل شدہ تنظیم سے وفاداری کا حلف اٹھایا، اس نئی تنظیم کے عہدیداران میں رضوان عرفان کنوینیر،عتیق میر ڈپٹی کنوینیر، شرجیل گوپلانی ڈپٹی کنوینی، حکیم شاہ ڈپٹی کنوینیر، جمیل پراچہ ڈپٹی کنوینیر، وقاص عظیم ڈپٹی کنوینیر اور رانا رئیس ڈپٹی ‏کنوینیر کے نام سر فہرست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More