پیسہ تو آنی جانی چیز ہے نظر کیا رکھنا ۔۔۔ اداکارہ بُشریٰ انصاری کتنا کماتی ہیں؟ جانیئے یہ کس پروگرام سے کتنا کماتی ہیں

ہماری ویب  |  Jun 04, 2021

اداکارہ بُشری انصاری کو تو ہم سب ہی بہت پسند کرتے ہیں، کبھی نرم مزاج تو کبھی گرم مزاج، کبھی آنکھوں میں آنسو تو کبھی چہروں ہنسی مہکاتی نظر آتی ہیں۔ ان کی اداکاری، گلوکاری، ہدایت کاری اور فیشن کے انداز تو خواتین خاص طور سے اپناتی ہیں اور کچھ تو ایسی خواتین بھی ہیں جو آج بھی بُشریٰ انصاری جیسی ساڑھیاں پہنی دکھائی دیتی ہیں۔ پاک و بھارت میں اپنی اداکاری سے نام بنانے والی اداکارہ بُشریٰ انصاری کے متعلق لوگ اب یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کتنا کما لیتی ہیں؟

اس بات کے بارے میں ویسے تو بُشریٰ انصاری خود ہی زیادہ بہتر بتا سکتی ہیں، لیکن ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق بُشری انصاری ایک قسط کے ایک لاکھ روپے کماتی ہیں۔ جبکہ اگر اشتہاروں کی بات کی جائے تو اس سے یہ تقریباً 5 سے 8 بھی کما لیتی ہیں۔ کسی فیشن پروگرام کے لئے کوئی شوٹ کریں تو اس پر بھی 3 سے 4 لاکھ کما لیتی ہیں۔

مگر اس سے متعلق بُشریٰ انصاری نے خود واضح طور پر ظاہر نہیں کیا ہے۔ ایک مرتبہ پیسوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ: '' پیسہ تو آنی جانی چیز ہے نظر کیا رکھنا، آج آتا ہے، کل خالی ہو جاتے ہیں۔ ''

واضح رہے کہ بُشریٰ انصاری حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے پردیس میں نظر آ رہی ہیں جس میں وہ ایک چالاک ساس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More