میں اپنے شوہر سے 5 سال بڑی ہوں ۔۔ جیا علی کی شادی 48 سال کی عمر میں کیسے ہوئی؟ جانیں نئے جوڑے کے بارے میں دلچسپ باتیں جو پہلے آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Jun 04, 2021

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل و اداکارہ جیا علی کو تو سب ہی جانتے ہیں، شادی کے بعد ان کی فین فالووونگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

باصلاحیت ماڈل و اداکارہ طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن حال ہی میں ان کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے لیکن وہیں کچھ صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ اداکارہ کے شوہر کا نام عمران ادریس ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور ایک اہم کاروباری شخصیت ہیں۔

48 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی جیا علی نے اپنے شوہر عمران ادریس کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کئی ساری دلچسپ باتیں کیں جس کو جاننے کے لیے ان کے مداح کافی دنوں سے بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

نئی شادی شدہ جوڑی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ دونوں کی لو میریج ہوئی ہے یا ارینج جس پر ان کے شوہر نے کہا کہ یہ ایک طرح سے لو میریج ہے لیکن یہ سب اللہ کے حکم کے مطابق ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کو ہی شادی کرنی تھی اور اللہ ہمارے لیے راستے بناتا اور ہم نے شادی کرلی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ دونوں کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی جس پر ماڈل جیا علی نے کہا کہ ہماری ملاقات اسی وقت ہوئی جب عمران میرے گھر رشتہ لے کر آئے اور میں ان کو فیسبک کے ذریعے سے جانتی ہوں۔

اسی سوال کے جواب پر اداکارہ کے شوہر نے کہا کہ جب انسان ارادہ کرلیتا ہے کہ مجھے یہاں شادی کرنی ہے تو وہ وہیں شادی کرتا ہے لہٰذا میں نے بھی ایسا ہی کیا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مجھ سے عمر میں چھوٹے ہیں اور میں ان سے عمر میں ٥ سال بڑی ہوں۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہ درخواست کی کہ شادی کے معاملے میں عمر کو لے کر مسئلہ نہ بنائیں ، عمر کچھ نہیں میں نے دیر سے شادی کی ہے اور میں یہ بات فخر سے بتاتی ہوں۔

جیا علی کا کہنا تھا کہ یہ کسی کتاب میں نہیں لکھا کہ آپ 16 برس کی عمر میں شادی کریں یا آپ 60 سال کی عمر میں شادی نہیں کر سکتے۔

جیا علی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے اپنے بڑے بزرگ سے سنا ہے کہ ان چیزوں کا جب وقت آتا ہے یہ تب ہی ہوتی ہیں۔

ماڈل جیا علی نے بتایا کہ مجھے عمران ادریس کی سچ بولنے کی عادت نے بے حد متاثر کیا ہے ، پہلے میں سوچتی تھی کہ شاید میں ہی سب سے زیادہ سچ بولنے والی ہوں لیکن یہ مجھ سے بھی چار ہاتھ آگے ہیں۔

اسی پر اداکارہ کے شوہر نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ سے ایسی ہمسفر کے تلاش میں تھا جو اندر اور باہر سے ایک جیسی ہی ہو۔ مجھے جیا میں سب سے زیادہ جو چیز اچھی لگی وہ یہ کہ ان کا دل بہت خوبصورت ہے۔

اداکارہ کے شوہر نے کہا کہ وہ اب وہ مستقل پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں۔میں پاکستان اپنی والدہ کی وجہ سے آیا ہوں کیونکہ ان کی طبعیت بہت خراب ہے اور میں ان کا خیال رکھ سکوں۔

شادی پر لوگوں کے آنے والے رد عمل کے سوال پر عمران ادریس کا کہنا تھا کہ میں ہر چیز کو مثبت نظر سے دیکھا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہوں یہاں موجود مسائل کا حل تلاش کر کے انہیں درست کرنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More