معروف کامیڈین مسٹر بین کے نام سے شہرت پانے والے برطانوی اداکار روون اٹکنسن کی موت سے متعلق خبر سامنے آگئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پر مسٹر بین کے نام سے بنائے گئے پیج پر اداکار کی موت کی خبر متعدد بار شیئر کی جاچکی ہے۔
جبکہ فیس بک پر مسٹر بین کے نام سے موجود پیج پر 29 مئی 2021 کو اداکار کی موت سے متعلق خبر سامنے آئی ہے۔
اداکار کی موت کی خبر وائرل ہوتے ہی مداحوں میں افسردگی پھیل گئی تھی۔
واضح رہے فیس بک پیجز پر کئی مرتبہ مسٹر بین کی موت سے متعلق خبر شیئر کی جاچکی ہے۔ اداکار روون کو مداح مسٹر بین کے کردار سے جانتے ہیں، مسٹر بین نے اپنے منفرد انداز میں دنیا بھر سے داد وصول کی ہے۔
مسٹر بین کی موت سے متعلق خبریں ماضی میں بھی جعلی پیجز سے شیئر کی جاچکی ہیں۔
جبکہ اداکار روون اٹکسن کا فیس بک پرصرف ایک تصدیق شدہ پیچ ہے جس کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔