اولاد کے لئے والدین سے زیادہ ضروری کوئی نہیں ہوتا، کیونکہ والدین ہی ہمیں قدم بہ قدم سہارا دیتے ہوتے ہیں، ہمیں سنبھالتے ہیں، ہماری ہر خواہش کے لئے قربانیاں دیتے ہیں۔ پھر بات اگر ماں کی کریں تو یہ رشتہ جذبات اور گہرائی سے بھرا ہوا ہے۔ بالکل ایسی ہی ہماری چند اداکارائیں ہیں جو ماں کے بچھڑنے پر روئیں۔
٭ اداکارہ ندا یاسر کی والدہ اس سال فروری میں انتقال کر گئی تھیں، جن کے متعلق بات کرتے ہوئے ندا اکثر غمگین ہو جاتی ہیں، انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیشپن میں لکھا تھا کہ اللّہ تعالیٰ میری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، ان کی یاد دل سے شاید ہی بھلا سکوں کیونکہ وہ ہر دن ہر رات میرے ساتھ ہوتی تھیں۔
٭ اداکارہ نور خان جو سارہ خان کی بہن ہیں، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں ماں کی یاد پر روتے ہوئے بتایا کہ:
''
میں آج بھی ماں کا دوپٹہ اور ان کا کمبل لے کر سوتی ہوں، ان کی خوشبو محسوس کرتی ہوں، آج بھی امی روزانہ خوابوں میں آتی ہیں
، میں ان سے زیادہ ملتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میری ماں مجھ جیسی تھیں۔''
٭ اداکارہ صبور علی ماں کی یاد میں اکثر رو پڑتی ہیں، حال ہی میں یہ اپنی بات پکی ہونے کی رسم میں بھی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں تھیں، ان کی والدہ کو کینسر تھا اور یہ 16 دن میں انتقال کرگئی تھیں، صبور کہتی ہیں کہ:
''
ماں نے زندگی جینا تو سکھایا، مگر کاش امی اپنے بغیر بھی جینا سکھا کر جاتیں، انہوں نے ہم دونوں بہنوں کو اپنی طرح مضبوط بنایا، ہمارا ہر چیز میں ساتھ دیا، لیکن ان کے بچھڑنے سے ہمارے دل کمزور پڑگئے۔
''
٭ اداکارہ عظمیٰ حسن بھی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ:
''
پتہ نہیں ماں کے بغیر کیسے زندگی گزرے گی، اس سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے، دکھوں کا اندازہ والدین کی موت کے بعد ہوتا ہے، کچھ یاسی باتیں اور جزبات ماں سے جڑے ہیں جو میں بیان ہی نہیں کرسکتی ہوں۔ میں کہتی ہوں ماں کی قدر اس کی موجودگی میں کرو، ورنہ وہ ناراض جلدی ہی ہو جاتی ہے۔
''