اچانک فائرنگ شروع ہو گئی اور پھر ۔۔ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران واقعے میں اداکار سمیع خان اور اسماء عباس بھی موجود تھے، دونوں اب کس حال میں ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jun 03, 2021

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹیلی ویژن کے ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ بنگلے میں موجود سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے کی گئی جس کے بعد سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں اور مذکورہ بنگلہ ڈی ایچ اے فیز 6 کے خیابان شجاعت میں واقع ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ اسی بنگلے میں تعینات تھے جہاں شوٹنگ ہو رہی تھی، جن کی شناخت گل بھائی کے نام سے ہوئی اور انہوں نے ڈرامے کے پروڈیوسر کے ساتھ جملوں کے تبادلے کے بعد فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیا گیا ہے اور تمام زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کردیا گیا۔

ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکار سمیع خان اور اسماء عباس بھی موجود تھے جو اپنے نیئ آنے والے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف عمل تھے۔

فائرنگ کا معاملہ جیسی ہی پیش آیا اس دوران دونوں فنکار سمیع خان اور اسماء عباس خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش تاحال جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More