یہ باہر سے پڑھ کر آئی ہیں ۔۔ پاکستان کی 5 اداکارائیں جو بہت پڑھی لکھی ہیں! کس نے کتنا پڑھا ہے؟ جانیں وہ معلومات جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jun 02, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے بہت سے فنکار اپنی اعلیٰ تعلیم سے بھی جانے جاتے ہیں، جتنا کمال وہ ڈراموں میں دکھاتے ہیں اتنا ہی کمال وہ تعلیم کے میدان میں بھی دکھا چکے ہیں۔

آج ہم جانیں گے ان اداکاراؤں سے متعلق جو شوبز میں آنے سے قبل تعلیم کے میدان میں بھی آگے آگے رہی ہیں۔

1- ونیزہ احمد

پاکستان کی مشہور اداکارہ اور سابقہ ماڈل ونیزہ احمد کننرڈ کالج سے علم نفسیات میں یچلرزکی ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔

2- نازیہ حسن

پاکستان کی لیجنڈری پاپ گلوکارہ نازیہ حسن نے لندن کی رچرڈ امریکن یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔

3- میرا سیٹھی

صحافی نجم سیٹھی کی صاحبزادی اور ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے مقبولیت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے لاہور گرامر اسکول اور چیلٹن ہیم لیڈیز کالج پھر ویلزلی کالج اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔

4- یسریٰ رضوی

حال ہی میں پہلے بچے کی ماں بننے والی باصلاحیت اداکارہ یسریٰ رضوی جتنی اچھی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کرتی نظر آتی ہیں اتنی ہی تعلیم میں بھی بہت اچھی رہ چکی ہیں۔ اداکارہ یسریٰ رضوی بیرونی ملک کی ویسٹرن مشیگن یونیورسٹی سے ہیومن ریسورسز مینجمنٹ میں بی بی اے کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔

5- سویرا ندیم

پاکستانی شوبز کی مایہ ناز اداکارہ سویرا ندیم کننرڈ کالج سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More