اداکار شہروز سبزواری اور ان کی دوسری بیوی صدف کنول جن سے سوشل میڈیا صارفین بالکل بھی خوش نظر نہیں آتے ہیں، کبھی ان کے لباس کو تنقید کرتے ہیں تو کبھی ان کے بالوں کے ہیئر اسٹائل کے بارے میں مزاحیہ کمنٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن اب جبکہ شہروز اور صدف کی شادی کو ایک سال مکمل ہوگیا، اور صدف نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ان کی شادی کی تصویر لگی رکھی ہوئی ہے، جس پر صدف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری زندگی کی سب سے زیادہ خوشی والی سیلفی۔ اب صارفین جن کو کمنٹ کرنے کا موقع چاہیئے ہوتا ہے، وہ کسی کی بھی تصویر پر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔
ایک صارف نے شہروز سبزواری کو ٹیگ کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ: '' شہروز بھائی، اب آپ بچ کر رہیں، کیونکہ بس دو سال رہ گئے ہیں، کہیں صدف کے ساتھ بھی طلاق نہ ہو جائے۔'' اس کمنٹ پر لوگوں نے بہت زیادہ لائک اور کمنٹس کیئے تھے، مگر بعد ازاں ان کا یہ کمنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔ وہیں کچھ ایسے بھی صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کو مبارک ہو ایک سال، اللہ جوڑی سلامت رکھے۔
ایک صارف نے تو کمنٹ میں استغفراللہ لکھ دیا۔ ان کے اس پوسٹ میں مزید بھی کمنٹ کیئے گئے تھے، جہاں شادی سے متعلق لوگوں نے مذاق بھی اڑایا تھا، بعد ازاں صدف کی جانب سے پوسٹ کے کمنٹ پر پرائیویسی لگا دی گئی۔