پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سارہ خان کے حوالے سے ان کے مداح تعریفوں کے پل باندھتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو سراہتے نظر آتے ہیں لیکن اس مرتبہ اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا ریا ہے۔
گزشتہ دنوں سارہ خان نےنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد کا انتقال کورونا وبا کے باعث ہوا تھا اور ان کے والد سے ہی یہ وائرس اہلخانہ کے تمام افراد میں پھیلا۔
اپنے والد کے انتقال کے بارے میں گفتگو کرنے کے دوران سارہ کے چہرے پر موجود مسکراہٹ دیکھ کر میزبان متھیرا سمیت مداح آگ بگولہ ہوگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
پروگرام ہوسٹ متھیرا نے سارہ خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اپنے والد کے انتقال کی بات پر مسکراکیوں رہی ہیں؟
ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کتنےآرام سے والد کے انتقال کا بتارہی ہیں جیسے عام نزلہ زکام تھا اور اب وہ صحتمند ہیں۔
ندا سعد نامی صارف نے سارہ کی مسکراہٹ پر حیرت زدہ ہوتے ہوئے لکھا کہ اپنے والد کے انتقال پر بات کرتے یہ کیسے مسکراسکتی ہیں؟
ایک صارف نے لکھا یہ کس قسم کی بیٹی ہے جس کے والد کا انتقال 4 ماہ قبل ہوا ہو وہ نارمل رہتے ہوئے مسکرابھی رہی ہو۔
ایک جانب جہاں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ سے ناراض نظر آئے تو وہیں کئی پرستار اداکارہ کی حمایت میں کھڑے بھی نظر آئے۔