نیا گھر خریدنا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے مگر نیا گھر وہی خرید سکتا ہے جس کی قوت خرید مضبوط ہو۔ وہیں کچھ لوگ مہنگی چیز خریدنے کے عادی ہوتے ہیں اور جبکہ ان کے پاس دولت ہوتی ہے تو وہ اپنی اس خواہش کو اپنے مطابق ڈھالتے ہیں۔
شوبز انڈسٹر ی میں بھی بہت سے ایسے اداکار موجود ہیں جن کو نئے اور عالیشان بنگلوز خریدنے کا شوق اور خواہش ہوتی ہے۔
آج ہم ان اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے حال ہی میں مہنگا ترین گھر اور پارٹمنٹ خریدے۔
1- امیتابھ بچن
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے حال ہی میں 31 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے پوش علاقے میں ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی رقبہ 5184 اسکوائر فٹ ہے جبکہ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی اسکوائر فٹ ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ ایک پوش علاقے کے پروجیکٹ میں 27 ویں اور 28 ویں منزل پر موجود ہیں۔
2- اجے دیوگن
بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پرتعیش اور مہنگے گھر خریدے۔
این ڈی ٹی وی ویب سائٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کورونا وبا کے دوران 60 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خریدا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اجے نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں اپنے گھر کے قریب نیا بنگلہ خریدا ہے جس کی مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے ہے اور اس کا رقبہ 590 مربع گز ہے۔
3- آغا علی اور حنا الطاف
اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نے بھی حال ہی میں اپنا گھر شفٹ کیا ہے، ان کے گھر میں ایک ٹی وی لائونج، لیونگ روم، لگژری ڈیکوریٹڈ کچن اور نئے تھری ڈی پرنٹ کی کرسیاں موجود ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان کے گھر کی قیمت 10 کروڑ بتائی جاتی ہے، مگر آغا نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔
4- سیف علی خان اور کرینہ کپور
بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور رواں سال جنوری میں اپنے نئے گھر منتقل ہوئے ہیں۔ اس بلڈنگ پر 4 فلور موجود ہیں، ایک بہترین لائبریری، ایک زبردست گارڈن، پینٹنگ ہاؤس ہے۔ اس گھر کی قیمت تقریباً 48 کروڑ کے قریب ہے۔
5- ریمبو اور صاحبہ
پاکستان شوبز کے سینئر اور ہالی ووڈ کے نامور اداکار جان ریمبو سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی اداکار افضل خان کا تعلق لاہور سے ہے۔ پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے گیسٹ ہاؤس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے افضل خان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے مگر کئی محنت اور لگن سے آج ان کا شمار ملک کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران جس میں ان کی اہلیہ صاحبہ میزبان تھیں، انہوں نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کو کن مشکلات میں گھر خرید کر تحفے میں دیا۔
افضل خان کے مطابق انہوں نے جب نشو جی سے صاحبہ کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے یہ شرط رکھی کہ وہ انہیں صاحبہ کا رشتہ اس وقت دیں گی جب کہ وہ صاحبہ کے لئے الگ گھر بنائیں گے۔ اس وقت افضل خان کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔
ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے بہت مشکلوں سے صاحبہ کے لئے گھر بنانا شروع کر دیا تھا اور اس کے لئے انہوں نے 6 سال محنت کی تھی۔ یہاں تک کہ ان کے پاس پیسے کم پڑ گئے اور مالی طور پر بھی اداکار افضل خان کمزور ہو چکے تھے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس کام کے لئے انہوں نے اداکارہ ریما خان سے قرضہ مانگا جنہوں نے انہیں گھر بنانے کے لیے دو لاکھ دیے اور اس طرح انہوں نے شادی سے قبل گھر صاحبہ کو تحفے میں دیا تب ان کی شادی ممکن ہو سکی۔