والد کا انتقال اچانک اس بیماری سے ہوا تھا ۔۔ سارہ خان اپنے والد کی وفات کا پہلی بار بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں

ہماری ویب  |  May 31, 2021

پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار اپنے والد کے انتقال کے بارے میں بتا دیا۔

پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا تھا۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور دوران شو اپنے والد کے انتقال سے متعلق بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے اہلخانہ بڑوں کے حوالے سے اب کافی محتاط ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سسرال والوں سے ملنے لاہور بھی نہیں جاسکی ہیں۔

دوران گفتگو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کا انتقال کورونا سے ہوا تھا، اور یہ وبا والد سے پورے اہل خانہ میں پھیل چکی تھی۔

انھوں نے کہا کہ والد چونکہ 70 سے زائد برس کے تھے لہٰذا کورونا ان پر شدت سے حملہ آور ہوا اور وہ 5 دن میں انتقال کرگئے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلک سمیت ہم سب بہن بھائیوں میں کورونا کی مختلف علامات تھیں، کسی کو جسم میں درد تھا تو کسی کو سر میں ، تاہم بھائی میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی۔

سارہ خان کے مطابق کورونا مثبت آنے کے بعد ان کے سر میں شدید درد تھا جو کہ ناقابل برداشت تھا ، اور یہ سر درد کورونا سے صحتیابی کے دو ماہ بعد بھی موجود رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخری ایام میں اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے تھے۔ والد کی وفات کے بعد اداکارہ سارہ خان بہت انتہائی افسردہ ہوگئیں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More