انہوں نے عُمر یا موٹاپا دیکھ کر شادی نہیں کی، بلکہ ۔۔ چند ایسے شوبز ستارے جن کی شادی ہر کسی کو پسند آئی

ہماری ویب  |  May 30, 2021

ہمارے ہاں یہ رواج عام ہوگیا ہے کہ اگر لڑکی دبلی پتلی، گوری اور خوبصورت ہوگی تو ہی رشتہ کریں گے جس کی وجہ سے معاشرے میں کئی ایسی لڑکیاں حقارت کی نگاہوں سے دیکھی جا رہی ہیں جن کے قد چھوٹے ہیں، جن کا رنگ صاف نہیں یا جن کا وزن زیادہ ہے، جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، ہر انسان شکل سے زیادہ اپنے کردار اور حسنِ اخلاق کی بدولت پہچانا جاتا ہے، صرف وہ لوگ جو تنقید کرنے کا موقع ڈھونڈتے ہیں ان کو ہی دوسروں میں برائی نظر آتی ہے۔

ایسے ہی کچھ شوبز ستارے ہیں جنہوں نے بھارت اور پاکستان میں خوبصورتی یا لمبے قد اور کم وزن کی بنیاد پر شادی کرنے کے تصور کو بالکل غلط قرار دے دیا۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی شادیوں کے متعلق بتا رہے ہیں جو محض محبت کی بناء پر کی گئیں اور لوگوں کو ایک مثبت سیکھ دی گئی۔

امیتابھ بچن

ہزاروں لوگوں کے پسندیدہ امیتابھ بچن کا قد اپنی بیوی سے بہت زیادہ بڑا ہے، یہاں تک کہ جب جیا بچن اپنے شوہر کی ٹائی باندھتی ہیں تو وہ کسی اونچی چیز پر کھڑے ہو کر باندھتی ہیں، جس پر ہزاروں لوگوں نے جہاں ان کا مزاق اڑایا وہیں امیتابھ بچن نے اس بات سے کبھی غرض نہ رکھا اور ان کی شادی شدہ زندگی بہت حسین ہے۔

پریانکا چوپڑا

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سے کم عمر لڑکے سے شادی کی، جس پر لوگوں نے کمنٹ کیا کہ بچے سے شادی کرلی وغیر وغیرہ، لیکن انہوں نے اس ٹرینڈ کو ختم کرنے میں ایک مثبت کردار ادا کیا کہ دولہا اگر اپنی بیوی سے چھوٹا بھی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

بھارتی

انڈین کامیڈین شو میں اپنے مزاحیہ انداز سے سب کا دل جیتنے والی بھارتی جن کا وزن زیادہ ہے مگر ان کے شوہر ایک سمارٹ شخص ہیں، دونوں کی شادی ہوئی اور دونوں خوش حال ہیں، ضروری نہیں ہے کہ صرف لڑکی دبلی ہو، ان کی شادی کو لاکھوں لوگوں نے خوش آئین قرار دیا جو کہ ایک اچھی بات ہے، وزن کی بنیاد پر کسی کو تنقید نہیں کرنی چاہیئے۔

یاسرہ رضوی

پاکستانی اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے سے چھوٹی عمر کے لڑکے سے شادی کی اور حال ہی میں ایک بیٹے کی ماں بنی ہیں، ان کی شادی کی خبر جب سامنے آئی تو پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ بحث ہوئی کہ اتنی بڑی عمر کی ہے اور چھوٹے لڑکے سے شادی کرلی، وہیں لاکھوں پاکستانی مداحوں نے ان کی شادی کو خوب پسند بھی کیا۔

عروسہ صدیقی

پاکستانی اداکارہ عروسہ صدیقی اپنی شادی کے وقت کافی موٹی تھیں اور ان کے شوہر سمارٹ تھے، ان کی شادی بھی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ محبت وزن سے نہیں دل سے کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More