پاکستان کی معروف شیف فرح جہانزیب فرح عانیہ عالم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنی عمدہ شخصیت اور کھانا پکانے کی صلاحیتوں کی وجہ سے خواتین اور بچوں دونوں میں بہت مشہور تھیں۔ فرح متعدد ٹی وی چینلز پر کھانا پکانے کے انوکھے شوز کرتی تھیں۔
مقبول شیف فرح جہانزیب بریسٹ کینسر سے اپنی جنگ ہار کر 45 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کی اچانک گمشدگی نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا کہ کیونکہ ان کے کینسر کے بارے میں بہت ہی کم لوگوں کو علم تھا ، جس کی وجہ سے وہ اپنے ٹی وی پروگرام جاری رکھنے سے قاصر تھیں۔
فرح دو بیٹیوں کی والدہ تھیں جن کا نام پریشے اور شانزے تھا۔بد قسمتی سے ان کے بیٹے کا بھی چھوٹی عمر میں بہت پہلے انتقال ہوچکا تھا۔ شیف فرح کی بیٹیاں اب بڑی ہوچکی ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی پریشے شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں بھی ہے۔فرح کی سب سے چھوٹی بیٹی پیرشانزے اپنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
مرحومہ فرح جہانزیب کی بیٹیوں کی حالیہ تصاویرپر ایک نظر ڈالیں۔