شادی کے 10 ماہ بعد ہی شوہر نے مجھے طلاق دے دی پھر مجھے ۔۔ زینب قیوم اپنی طلاق اور شوبز میں آنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  May 28, 2021

زی کیو کے نام سے مشہور ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم جب کا ایک مہشور ترین ڈرامہ پھپھو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پر دوبارہ نشر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عوام نے ان کو خوب پسند کیا اور سوشل میڈیا پر فالوور کی تعداد بھی خوب بڑھ گئی تھی۔ زینب کے ڈرامے خواتین کو خصوصاً ان کے منفرد لہجے اور سادے کپڑے پہننے کی وجہ سے خوب پسند آتے ہیں۔ زینب حال ہی میں ایک پروگرام میں آئیں اور انہوں نے انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق کچھ ایسے سچ بتائے جو آج سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔

زی کیو نے بتایا کہ: '' میں پینتیس سال کی ہوگئی تھی اور میری دوستوں کے بچے بڑے ہو رہے تھے، مجھے ان کو دیکھ کر لگتا تھا کہ مجھے اب شادی کرلینی چاہیئے، میرے سر پر شادی کا جنون سوار تھا، میں نے جلد بازی میں شادی کا فیصلہ کرلیا، میری امی نے کہا تھا کہ یہ جلدی کا فیصلہ نہیں، زندگی بھر کا معاملہ ہے، مگر میری شادی ہوگئی اور پھر 10 ماہ کے اندر ہی شادی ختم ہوگئی، اس وقت مجھے لگا کہ جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا، مگر بہرحال یہ زندگی کا ایک کڑوا سچ ہے۔ ''

میں نے 2004 میں اپنا کیریئر شروع کیا، اس وقت مجھے ایک مشہور کپڑوں کے برانڈ کی ماڈلنگ آفر ہوئی جوکہ صرف اور صرف5 ہزار روپے تھے، اس کے علاوہ ڈرامہ شوٹننگ وغیرہ پر صرف 2 ہزار روپے ملا کرتے تھے، ہم نے ہر چیز کو مزے سے انجوائے کرکے فن کے طور پر کام کیا۔

ماڈلنگ کا دور مجھے اچھا بھی لگا اور بُرا بھی لگا کیونکہ لوگ جس طرح سے دیکھتے تھے، ان کی نگاہیں مجھے کھٹکتی ہیں، بہرحال میں نے 15 سال وہ کام کیا ہے، مجھے جو کام ملا وہ میری قابلیت کی وجہ سے ملا، انسان کو وہ کام کرنا چاہیئے جس میں وہ خود کو محفوظ سمجھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More