جہانگیر ترین کیخلاف گھیراتنگ کر دیا گیا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے ہی جہانگیر ترین اور انکے اہلخانہ کیخلاف مقدمات کی انکوائری میں ایک بار پھر سے تیزی آگئی ہے۔
زرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہا نگیر ترین اور انکے اہلخانہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے صرف یہی نہیں بلکہ زرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور کیسز کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایک مرتبہ پھر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو سونپ دی گئی ہے۔ جبکہ جہانگیر ترین اور انکے اہلخانہ کیخلاف سوا 3 ارب روپے کی مالیت کے فراڈ کا کیس ایف آئی اے میں درج ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبر ایکسپریس نیوز سے حاصل کی گئی ہے۔