بڑی عمر میں شادی کرنا کوئی جرم تو نہیں ۔۔ بڑی عمر میں شادی کرنے والی 5 ایسی مشہور اداکارائیں جنہوں نے دیر سے شادی کی

ہماری ویب  |  May 28, 2021

عید کے بعد شادیوں کا سیزن عروج پر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود بھی لوگ گھروں اور مساجدوں میں شادی کی تقریبات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بالکل اسی طرح گزشتہ روز ماضی کی مشہور اداکارہ اور ماڈل جیا علی نے بھی شادی کرلی۔

بڑی عمر میں شادی کرنے والی اداکاراؤں میں اب جیا علی بھی شامل ہوگئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اور کون سی اداکارائیں ہیں جنہوں نے بڑی عمر میں شادی کی۔

جیا علی

معروف اداکارہ جیا علی کے نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں ہوئی جس میں ان کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

جیا علی نے کس سے شادی کی؟

جیا علی کی شادی پاکستانی کاروباری شخصیت اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے ہوئی جوکہ ہانگ کانگ میں مقیم ہیںِ، ان دونوں کی کافی عرصہ سے دوستی تھی جو اب رشتے داری میں بدل چکی ہے۔

عمران ادریس ایک بہترین کرکٹ کوچ ہیں جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے علاوہ دیگر ٹیموں کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں اور ساتھ ہی اپنا بزنس بھی سنبھال رہے ہیں۔

عمران ادریس کا پاکستان تحریک انصاف سے کیا تعلق ہے؟

عمران ادریس کی کمپنی کھیلوں کی مختلف پراڈکٹس بھی بناتی ہے اور انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جیا علی نے شادی سے متعلق کیا کہا؟

جیا علی نے کہا کہ: '' میں بہت خوش ہوں کہ مجھے بہت اچھا ہمسفر ملا ہے، شادی کی خوشی میں جلد ہی بڑی دعوت بھی کروں گی، جو لوگ اس وقت میری خوشیوں میں ساتھ نہیں ہیں ان کو بھی مدعو کروں گی۔

واضح رہے کہ جیا علی نے 1997 میں اپنی پہلی فلم دیوانے تیرے پیار کے سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے کئی ڈرامے اور بے شمار ماڈلنگ شوز بھی کیئے ہیں۔

عوام کا ردِعمل:

پاکستانی عوام حسبِ روایت جیا علی کی شادی پر تنقید کرتی نظر آئی، کسی نے کہا کہ پیسے کے چکر میں یہ ماڈل بھی پھسل گئیں، تو کسی نے کہا کہ اس شخص میں ایسا کچھ نہیں جو پسند کیا جائے محض یہ کہ اس کی دولت اس کے سر کی طرح چمکتی دمکتی ہے۔

ریما خان

سپر اسٹار ریما خان نے 40 سال کی عمر میں سال 2010 میں امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق سے ہوئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ مختلف چینلز پرمیزبانی کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ثمینہ احمد

پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد نے بھی 70 سال کی عمر میں گزشتہ سال منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔ یہ دونوں لوگوں کو ایک ساتھ بہت پسند آئے۔

ارسا غزل

حال ہی میں ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسا غزل 40 سال کی عمر میں معروف اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

ارسا غزل ٹی وی کی نا صرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔

- مدیحہ شاہ

اداکارہ مدیحہ شاہ نے بھی 45 سال کی عمر میں ایک بزنس مین سے شادی کی تھی جوکہ 2015 میں ہوئی، شادی کے بعد مدیحہ نے شوبزسے دوری اختیار کرلی تھی۔ ایک نجی ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑی عمر میں شادی کرنا کوئی جرم نہیں ہے، ہمارے معاشرے میں لوگوں کو صرف تنقید کرنے کا موقع چاہیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More