ندا یاسر نے تین دن میں 3 کلو وزن کیسے کم کیا؟ مداحوں کو اپنا استعمال کردہ آزمودہ طریقہ بتا دیا

ہماری ویب  |  May 27, 2021

پاکستانی شوبزکی مشہور و معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ ان کا مارننگ شو پاکستانی خواتین میں بے حد مقبول ہے اور اور بہت شوق سے شو کو دیکھتی ہیں۔

ندا یاسر اکثر اپنے شو کے دوران فٹنس اور وزن کم کرنے سے متعلق ٹپس فراہم کرتی نظر آتی ہیں اور پاکستانی خواتین کو وزن گھٹانے کے مفید مشورے دیتی ہیں۔

حال ہی میں ندا یاسر کے مداحوں نے ان کے وزن اور چہرے میں زبردست تبدیلی دیکھی ،اور انہوں نے میزبان سے وزن میں کمی کے سفر سے متعلق چند سوالات پوچھے۔ ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوچھا کہ آپ نے کس طرح ڈائٹ کی؟

ندا یاسر نے اپنے مداح کے سوال کا جواب دیا کہ "تین دن تک میں نے تربوز کھائے"۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ صرف تربوز کے سوا اور کچھ نہیں لیتی۔

ندا یاسر نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے شوگر ، چاول اور روٹی کے ساتھ ساتھ مکئی کی روٹی کا استعمال کیا۔

اسکرین شاٹس ملاحظہ کیجیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More