ان کی منگنی کی انگھوٹی ہیرے کی تھی ۔۔ مشہور اداکاراؤں کی منگنی کی انگوٹھی سے متعلق چند راز جو کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  May 27, 2021

شادی سے قبل ہونے والی رسومات میں منگنی کی رسم کو سب سے پہلا اور اہم مقام حاصل ہے، اس میں لڑکا کو لڑکی کی طرف سے جبکہ لڑکی کو لڑکے والوں کی طرف سے کچھ قیمتی تحائف کے ساتھ ایک انگوٹھی بھی پہنائی جاتی ہے جس سے دونوں ایک خوبصورت رشتے سے بندھ جاتے ہیں۔

بالکل ایسے ہی ہمارے اداکار ہیں، آئیے آج بتاتے ہیں آپ کو ان کی مہنگی اور حسین منگنی کی انگوٹھیوں سے متعلق چند باتیں۔

سجل علی

سجل علی کی منگنی کی انگوٹھی بھی لوگوں کو خوب پسند آئی تھی، ان کی انگوٹھی کا ڈیزائن منال اور منشا سے ملتا جلتا ہے، مگر ان کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت 15 لاکھ روپے تھی جوکہ ڈیزائنر عاصم جوفہ کے جیولر سے بنوائی گئی تھی۔

منشا پاشا

اداکارہ منشا پاشا جن کا حال ہی میں جبران ناصر سے نکاح ہوا ہے، ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی ہیرے کی ہے جو جبران نے منشاء کو پہنائی تھی اور یہ ان دونوں کی پسند کی بتائی جاتی ہے، اس کی قیمت واضح طور پر نہیں بتائی جاسکتی مگر یہ بہترین ہیرے کی بتائی جاتی ہے جس کی قیمت 40 لاکھ سے قریب ہوسکتی ہے۔ اس بارے میں منشا یا جبران نے خود کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔

منال خان

اداکارہ منال خان کی منگنی احسن محسن اکرام سے کچھ ماہ قبل ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھیں، ان کی منگنی کی انگوٹھی ہیرے کی بتائی جاتی ہے جس کی کل قیمت 50 لاکھ روپے ہے جوکہ احسن کی پسند کی انگوٹھی ہے۔ بہرحال منال اور احسن نے اس انگوٹھی سے متعلق کھل کر واضح نہیں بتایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More