اداکار اور وی جے علی سفینا جنہوں تاکے کی آئے گی بارات میں منفرد کردار ادا کرکے لوگوں کے دلوں میں اپنی ایک خاص جگہ بنائی، اور اپنے پنجابی لہجے سے لوگوں کو خوب ہنسایا۔ آج کل علی سفینا ٹی وی اسکرین پر کم ہی نظر آتے لیکن حال ہی میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل '' چپکے چپکے '' میں مسکین علی کا کردار کرکے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے داد سمیٹی۔
علی سفینا حال ہی میں ایک کپل شو میں تشریف لائے جوکہ اداکار آغا علی اور ان کی بیگم حنا ہوسٹ کر رہے ہیں، اس شو میں ہوسٹ کی جانب سے علی اور ان کی بیوی حنا ترین سے سوال کیا گیا کہ آپ دونوں کیسے ملے، آپ کی شادی کیسے ہوئی، جبکہ علی ایک پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور حنا ایک ڈی جے تھیں۔
اس سوال کے جواب میں علی سفینا اور حنا ترین نے بتایا کہ:
'' ہم دونوں الگ الگ چینل پر کام کرتے تھے، جب میں نے اداکاری کا سلسلہ شروع کیا، جب ہم ملے اور ایک ساتھ دوستی ہوئی اور جلد ہی شادی ہوگئی اور اب ہم ایک بچی کے والدین بھی ہیں. دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں، مگر کچھ باتیں آپس میں ملتی ہیں جیسے میوزک کا شوق ہم دونوں کو ہی ہے، 6 مہینے دوستی رہی پھر شادی کرلی تھی اور اب 7 سال ہوگئے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔''
علی نے کہا کہ: '' میں نے حرا سے ملنے سے پہلے ان کی تصویر دیکھی تھی، مگر پھر جب سامنے سے دیکھی تو یقین نہیں آیا، کہ یہ واقعی بہت اچھی لڑکی ہے اور بہت جلد ہماری ایک دوسرے سے اچھی بات چیت ہوگئی۔'' ہم دونوں کو ہمارے ایک دوست نے ملوایا تھا جو حرا کو بھی جانتا تھا اور مجھے بھی ، اس کی وجہ سے ہی ہم دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔
جب حرا حاملہ ہوئیں تو ہم نے اس کو خود کی حد تک رکھا، کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ نظر لگ جاتی ہے، اس لئے بچی کے ہونے کے بعد پھر سب کو واضح کیا، مگر جب گھر والوں کو بھی پتہ لگا کہ ہم والدین بننے والے ہیں تو سب نے یہ کہا کہ ابھی سے کیوں، اتنی جلدی وغیرہ وغیرہ، لیکن ہمیں خوشی ہوئی اور اب ہماری بچی ماہ گُل بڑی ہو رہی ہے۔
حرا نے بتایا کہ:
''
میرے ابو نے علی سے پوچھا کہ تم کیا کرتے ہو تو علی نے کہا میں اداکاری کرتا ہوں، جس پر والد کی آنکھیں کھلیں اور انہوں نے پھر خوب جانچ پڑتال کی اور پھر جا کر ہاں کی ہے،
''
مگر ایک ہنسی والی بات جو مجھے لگتی ہے وہ یہ تھی کہ:
میرے ابو نے علی سے کہا کہ: '' تمہارا اداکاری کے علاوہ کوئی اور مستقبل کا پلان ہے، تو علی نے کہا نہیں، پھر میرے ابو نے کہا کہ جس کے پاس مستقبل کا کوئی پلان نہیں ہے تو وہ بیٹی کیسے سنبھالے گا اور شادی وغیرہ، لیکن پھر میرے بھائی بہروز نے کہا کہ نہیں یہ ایک ایماندار انسان ہے اور یہ سب کچھ کر سکتا ہے۔
''
پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوا، سماج بھی درمیاں نیں نہیں آیا اور ہماری شادی آسانی سے ہوگئی۔
علی کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، انہوں نے فوری رضامندی کا اظہار کردیا اور ہماری شادی مکمل پنجابی طریقے سے ہوئی اور شادی میں 60 یا 70 سے زائد لوگ تھے ہم نے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔