پاکستانی معروف اداکاراؤں کی جانب سے جتنی شاندار اداکاری کی جاتی ہے وہیں ان کی نئی برانڈ کے ملبوسات میں تصاویر بھی ان کے پرستاروں کو بے حد پسند آتی ہے۔
پاکستان میں کپڑوں کا کاروبار وسیع پیمانے پر کیا جاتا ہے اور اب مشہور ملبوسات کے برانڈ بھی مارکیٹ میں قدم جما چکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی کپڑوں کی ڈیمانڈ بیرونی ممالک میں بڑھ چکی ہے۔
آج ہم پاکستان کی مقبول اداکارہ حرا مانی کے ایک مشہور و معروف ملبوسات کے برانڈ کے فوٹو شوٹ اور ساتھ ہی ڈریس کی قیمت کے بارے میں جانیں گے جو یقیناً کپڑوں کی شوقین خواتین کو بہت پسند آئیں گی۔
رواں سال جنوری میں حرا مانی ایک منفرد آؤٹ فٹ زیب تن کر کے مشہور برانڈ آسم جوفا کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تھیں۔
اداکارہ نے جامنی رنگ کا خوبصورت ڈایزائن کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جس کی آستینوں پر بھی دلکش انداز سے کام کیا ہوا ہے۔ جامنی رنگ کی میکسی میں اداکارہ پر بہت جچ رہی ہے۔
یہ خوبصورت گاؤن کسی بھی شادی کی تقریب میں پہنا جاسکتا ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ فٹنس لیس باڈیز اور کلاسک اے لائن کٹ کی مدد سے پرکش انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مذکورہ لباس کی شاندار کڑھائی کے کام نے اس پر چار چاند لگا دیے ہیں، اور لباس کی آستیتیں بالکل نئے انداز سے تیار کی گئیں ہیں۔
برانڈ کے مطابق اس خاص میکسی کی قیمت 58 ہزار روپے ہے۔