انہوں نے نوکرانی کے طور پر بھی کام کیا ۔۔۔ جانیں ان 4 اداکاراؤں کی زندگی ایک لمحے میں کیسے بدل گئی؟

ہماری ویب  |  May 26, 2021

فلمی دنیا کے پرستار ویسے تو خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ پرستار جو ہمیشہ سے کہانی میں کردار ادا کرتے ہیں مگر کئی ایسے پرستار موجود ہیں جو کہ خود ایک کہانی بن کر رہ گئے۔

شبنم:

اداکارہ شبنم لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں، ماضی کی یہ معروف اداکارہ پاکستانی فلموں میں ایک مقام رکھتی تھیں۔ مگر بنگلہ دیش جانے کے بعد انہیں کام کے حوالے سے کافی مشکلات پیش آئیں۔

جو کام وہ پاکستان میں کیا کرتی تھیں وہ بنگلہ دیشی فلموں میں وہ پذیرائی نہ مل سکی جو پاکستانی فلموں میں ملی تھی۔ کام نہ ملنے کی وجہ سے اداکارہ کے مالی حالات کچھ اچھے نہیں تھے۔

روحی بانو:

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو، جو کہ ٹی وی پر بےحد پسند کی جاتی تھیں، روحی بانو کو فلم کی بھی آفرز آتی تھیں مگر وہ ٹی وی پر کام کرنے کو ترجیح دیا کرتی تھیں۔

تاہم ماضی کی یہ مقبول اداکارہ بیٹے کی وفات کے بعد سے ذہنی بیماری کا شکار ہو گئیں، اپنی بیماری کا دھیان نہ رکھنے پر ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئیں۔ اداکارہ روحی بانو گلبرگ میں رہائش پزیرتھیں۔

اداکارہ روحی بانو پر بیٹے کے دوست کی جانب سے اپنا گھر بیچنے کے حوالے سے اداکارہ پر کافی دباؤ تھا۔ ادکارہ پر جان لیوا حملہ بھی ہوا تاہم وہ محفوظ رہیں۔ سائیکولوجی میں ایم ایس سی کرنے والی روحی بانو 2019 میں ترکی میں انتقال کرگئیں تھیں۔

نرما:

پاکستانی اداکارہ نرما بھی کافی مقبول رہ چکی ہیں۔ تاہم کئی فلموں میں اپنے جوہر دکھانے والی اداکارہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ اداکارہ نرما نے کئی ٹی وی ڈرامے کیے مگر انڈسٹری میں وہ مقام نہ بنا سکیں جس کی انہیں خواہش تھی۔ اداکارہ کی جانب سے کئی بار پروڈیوسرز سے کام کے سلسلے میں رابطہ کیا گیا، مگر کوئی خاطر خواہ جواب نہ مل سکا۔

اداکارہ نرما معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہیں، کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے جبکہ گھر والوں نے بھی قطع تعلق کرلیا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے گوکار عاطف اسلم سےشادی کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا، تاہم خبروں کے مطابق عاطف اسلم سے شادی کا اظہار میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔ واضح رہے اداکارہ کے بھائی کی جانب سے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا تھا، جبکہ پیسے نہ دینے پر اداکارہ کو گھر سے نکال دیا تھا۔ اس وقت اداکارہ ڈیفینس لاہور میں کرائے کے گھر میں مقیم ہیں۔

گیتانجلی ناگپال:

گیتانجلی ناگپال ایک مشہور ماڈل اور نیوی افسر کی بیٹی ہیں، گیتانجلی ناگپال، ماضی کی مشہور ماڈل جو کہ کئی مشہور برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرچکی تھیں، اداکارہ 2007 میں ڈرگس کے نشے کی عادی ہوگئیں۔ خبروں کے مطابق گیتانجلی کو بعدازاں مینٹل ازائلم دہلی میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ماضی کی بہترین ماڈل کو دہلی کی سڑکوں پر بھیک مانگتے دیکھا گیا، ڈرگز اور شراب کی طلب نے ماڈل گیتا کو نوکرانی تک بننے پر مجبور کردیا، معروف ماڈل کے دن دہلی کی سڑکوں پر گزرتے جبکہ راتیں مندروں میں کسمپرسی کی حالت میں گزرتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More