سنبل کو کھونے کے بعد معلوم ہوا کورونا کس قدر خطرناک ہے، بشریٰ انصاری کا لوگوں کو پیغام مداح ایک بار پھر افسردہ ہوگئے

ہماری ویب  |  May 26, 2021

ڈرامائی صنعت کی سینئر ترین فنکارہ بشریٰ انصاری آج بھی اپنی بہن سنبل شاہد کو بہت یاد کر رہی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی بہن سبنل شاہد کو کھودینے کے بعد اندازہ ہوا کہ کورونا وائرس کس قدر مہلک ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن تمام پرستاروں اور دوستوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ بہن کے لیے دُعائیں کیں۔

اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چند دن پہلے ہم نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی بہن سنبل شاہد کو کھودیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے متعلق بہت سی معلومات فراہم کی جاتی ہیں لیکن ہمیں سمجھ اُس وقت آتا ہے کہ جب ہم اس وائرس کی وجہ سے اپنے کسی پیارے کو کھو دیتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمیں بھی سنبل کے انتقال کے بعد اندازہ ہوا کہ کورونا وائرس کس قدر خطرناک ہے۔

اداکارہ بشریٰ نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں آپ سب نے ہم چاروں بہنوں کو بہت سپورٹ کیا جس کے لیے میں آپ سب کی شُکرگزار ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بہن بھائیوں کا رشتہ بہت ہی انمول ہوتا ہے اور ہم چاروں بہنوں میں بھی بہت زیادہ محبت تھی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں جس کی وجہ سے شوبز میں سوگ کا سماء رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More