پاکستانی شوبز ستارے اور مشہور شخصیات نے اپنے مستقبل اور حال کو بہتر بنانے کی خاطر کڑی محنت کی ہے، اس کے لئے انہوں نے کسی قسم کے کام کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی اور اپنی پڑھائی کو بھی جاری رکھا ہے۔ کچھ ایسے ہی اداکار اور اہم شخصیت سے متعلق آج ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں جانیئے کہ وہ مشہور ہونے سے قبل کیا کام کرتے تھے۔
ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز میں آنے سے پہلے امریکہ میں باتھ روم بھی دھوئے ہیں اور اس کے علاوہ یہ ہوٹل میں برتن وغیرہ دھونے کا بھی کام کیا کرتی تھیں جوکہ انہوں نے خود اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا۔
صنم جنگ
اداکارہ صنم جنگ شوبز میں آنے سے قبل ایک بینک میں کام کرتی تھیں انہوں نے آئی بی ایم یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ان کو مارنگ شو کی آفر ہوئی اور اب یہ ایک مایہ ناز اداکارہ، ہوسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا پرفیومز کا بزنس بھی سنبھال رہی ہیں۔
فلک شبیر
گلوکار فلک شبیر پہلے ایک فارمیسی کی دکان پر کام کرتے تھے اور لاہور کے ایک مال میں سیلز مین تھے، مگر چونکہ ان کی آواز لوگوں کے دلوں میں بس جاتی تھی، اسی وجہ سے انہوں نے گلوکاری کو ترجیح دی اور اپنی محنت کی وجہ سے یہ آج ہزاروں لوگوں میں خوب پسند کئے جاتے ہیں۔
فرح سعدیہ
معروف ٹی وی شو ہوسٹ فرح سعدیہ شوبز میں آنے سے قبل ریڈیو پروگرام کیا کرتی تھیں، انہوں نے 17 سال کی عمرسے کام کرنا شروع کردیا تھا، ان کے والد نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا تھا۔
وسیم بادامی
مشہور اینکر اور صحافی وسیم بادامی کو سب سے پہلی نوکری 2007 میں ملی تھی اور یہ اس وقت ٹریفک کی اپ ڈیٹ دیا کرتے تھے، ان کی اس وقت ایک دن کی تنخواہ 120 روپے تھی۔