پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند معروف اداکارائیں جن کی بیٹیاں یا تو بالکل انہیں کی طرح دکھائی دیتی ہیں اور ان میں سے چند شوبز میں اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہیں۔
آج ہم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ان اداکاراؤں کی بات کریں گے جن کی بیٹیوں کو بہت کم لوگوں نے دیکھا ہے اور ان سے متعلق کم جانتے ہیں۔
تو آیئے جانتے ہیں۔
1- لیلیٰ زبیری
اداکارہ لیلیٰ زبیری کا شمار ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے چالیس سے زائد سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ لیکن کیا آپ نے لیلیٰ زبیری کی صاحبزادی کو دیکھا ہے؟ یقیناً آپ نے نہیں دیکھا ہوگا۔ اداکارہ کی بیٹی کا نام تانیہ زبیری ہے۔ لیلیٰ اپنی بیٹی تانیہ کے ہمراہ اکثر سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر پوسٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ دونوں ماں اور بیٹی ایک دوسرے کی ہمشکل نظر آتی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ ان کے درمیان عمر کا کوئی خاص فرق بھی نہیں۔ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔
2- پروین اکبر
اداکارہ پروین اکبر کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور آج بھی وہ ٹی وی اسکرینز پر دکھائی دیتی ہیں۔ پروین اکبر کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ سنجید اور مزاحیہ کردار بخوبی نبھانا جانتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کی اصل وجہ بھی ہے۔ کیا آپ پروین اکبر کی بیٹی کے بارے میں جانتے ہیں کہ ہیں وہ کون ہیں؟
پروین اکبر کی بیٹی کا نام رابعہ کلثوم ہے اور یہ بات بہت لوگ جانتے ہیں کہ ان کی بیٹی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہی ہے۔ رابعہ ڈرامہ شہرِ ملال میں ماریہ کا کردار ادا کر چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی میوزک ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔
3- روبینہ اشرف
لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کسی تعارف کی محتاج نہیں، لیکن ان کی بیٹی سے متعلق کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ اداکارہ کی بیٹی کا نام منیٰ طارق ہے جو کپڑوں کے برانڈز کا ماڈلنگ شوٹ کرواتی ہیں۔ اس کے علاوہ مستقبل میں ڈرامہ انڈسٹری میں بھی آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
4- شگفتہ اعجاز
شگفتہ اعجاز پاکستانی ڈرامائی صنعت کی ایک مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ ٹیلی وژن اسکرین پر اداکارہ کے کام کو بہت سراہا جاتا ہے اور ان ایک بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر فین فالوونگ موجود ہے جو ان سے بہت پیار کرتی ہے۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز چار بیٹیوں کی والدہ ہیں لیکن ان کے ساتھ وہ ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آتیں۔ ملاحظہ کیجیے ان کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ خوبصورت تصاویر۔