کراچی میں پہلے دن نئی کورونا پابندیاں لگنے کے بعد شہریوں کے ساتھ کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  May 26, 2021

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے نئی پابندیاں جو کہ کورونا وائرس کے سبب عائد کی گئی ہیں ان پر عملدرآمد کروانے کی ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے۔رات گئے پولیس اہلکار سڑکوں پر ناکے لگا کر لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے رہے اور بغیر ضرورت گھروں سے نکلنے والوں کو گھر واپس بھیج دیا گیا۔

مزید یہ کہ کراچی کی کئی شہراہوں پر رکاوٹیں رکھ کر ٹریفک کی روانی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج بھی حاصل ہوئے ہیں کہ رات کو سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول سے بہت کم دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ کراچی کے مشہور و معروف علاقے صدر، ڈیفنس اور کلفٹن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی دوکانیں سیل بھی کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More