سرکاری نوکریوں کے بعد سب سے زیادہ کمانے والے لوگوں میں ہمارے اداکار آتے ہیں جو صرف ایک پراجیکٹ سے لاکھوں اور کروڑوں روپے کما لیتے ہیں۔ جس میں کرپشن بھی نہیں ہوتی اور پیسے بھی کمالیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو مشہور اداکاروں کے ایک پراجیکٹ کی تنخواہ بتانے جا رہے ہیں۔
دیپیکا پاڈوکون
دیپیکا صرف اور صرف ایک فلم سے تقریباً 9 کروڑ 4 لاکھ پاکستانی روپیہ کما لیتی ہیں، یہ بھارت میں پانچویں سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ ہیں۔
ماہرہ خان
ماہرہ خان پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں کام کرتی ہیں آج کل یہ بھارت میں کام نہیں کر پا رہی ہیں، مگر ان کی پاکستان میں کیئے جانے والے ایک پراجیکٹ کی آمدنی 3 سے 5 لاکھ روپے ہے جبکہ بھارت میں کئے جانے کام سے یہ 5 کروڑ بھی کما لیتی ہیں۔
اقراء عزیز
اقراء عزیز جو جلد ہی ایک ننھے مہمان کی خوشی دیکھنے والی ہیں، ان کی ایک پراجیکٹ کی آمدنی ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے جو کہ ایک فیشن ویب سائٹ کے مطابق بتائی جاتی ہے اور اس کے علاوہ فیشن شوز اور ماڈلنگ کی مد میں 4 لاکھ اضافی بھی کما لیتی ہیں۔
کارتک آریان
بھارتی اداکار کارتک آریان صرف ایک فلم سے 47 کروڑ روپے کماتے ہیں اور اگر اس میں منظر زیادہ ہوں تو یہ معاوضہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
عائزہ خان
حال ہی میں مینو کے کردار سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے والی عائزہ خان ایک پراجیکٹ سے 2 یا 4 لاکھ کمالیتی ہیں، اس کے علاوہ اشتہارات اور دیگر شوز سے اضافی معاوضہ بھی کماتی ہیں۔
سونم کپور
سونم کپور کو آپ سب ہی جانتے ہیں یہ ایک پراجیکٹ سے 7 کروڑ روپے تو کمالیتی ہیں، مگر اس کے علاوہ ایک اشتہار سے 5 کروڑ اور فیشن شو سے 12 کروڑ روپیہ کماتی ہیں۔
آغا علی
پاکستانی اداکار آغا علی ماہانہ 1 لاکھ کے قریب کما لیتے ہیں، ایک ویب سائٹ کے مطابق آغا ایک سال میں 5۔1 ملین تک کما لیتے ہیں، لیکن اس بات کے بارے میں آغا کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ البتہ آغا علی نے حال ہی میں ایک شو میں کہ اہے کہ اگر مجھے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو میں ایک پیسہ لئے بغیر کام کروں گا کیونکہ وہ مجھے سب سے زیادہ اچھی اداکارہ لگتی ہیں۔