اب صوبہ سندھ میں بند تعلیمی اداروں کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس وقت 180 سے زائد تعلیمی اداروں کو کورونا ویکیسی نیشن مرکزمیں تبدیل کیا جارہا ہے اور مجوزہ مرکز میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو ویکسین لگائے جائے گی۔
اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے تجاویز طلب کر لی گئیں ہیں اور ہر ضلع اور تحصیل میں 2درسگاہیں موجود ہیں جو کورونا ویکسینیشن مرکز میں تبدیل ہونگی۔
سعید غنی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہمارا ہدف ایک لاکھ اساتذہ کو ویکسین لگانے کا ہے جن میں کالجز،اسکولز کےاساتذہ کرام شامل ہیں، اس کے علاوہ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہم لاپرواہی نہیں کر سکتے۔ اور سندھ حکومت نے اب مزید پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔