مشہور اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مشہور اور معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کے ذاتی میسجز شیئر کئے جوکہ نبیلہ نے نادیہ کو بھیجے تھے۔
دراصل نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک میک اپ پیلیٹ ''
گو میک اپ پیلیٹ
'' کے نام سے لانچ کروائی ہے جس میں کنسیلر، کنٹور اور ہائی لائٹر دیا گیا ہے جس کی قیمت 3 ہزار 5 سو روپے بتائی گئی ہے۔ جوکہ مارکیٹ میں ہر جگہ بآسانی دستیاب نہیں ہے بلکہ صرف نادیہ کی برانڈ آؤٹ لٹ پر موجود ہے۔
اس پیلیٹ پر معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ میرے بنائے ہوئے '' زیرو میک اپ پیلیٹ'' کی نقل ہے۔ دونوں میں بس رنگوں کا ہلکا سا فرق ہے باقی یہ بالکل میرے پیلیٹ جیسی ہے۔
اسی پیلیٹ سے متعلق نبیلہ نے نادیہ کو پیغامات بھیجے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے پیلیٹ سے ملتی جلتی ہے، اس پر کاپی رائٹ لگنا چاہیئے، جس پر نادیہ نے لکھا کہ آپ کا ایک الگ اور مشہور برانڈ ہے آپ کیوں فکر کر رہی ہیں، یہ آپ کے جیسا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نبیلہ نے کچھ سال قبل جو پیلیٹ زیرو میک اپ پیلیٹ کے نام سے بنائی ہے اس میں ہائی لائٹر موجود نہیں ہے اور دونوں پیلیٹ کی بالکل الگ خصوصیت بتائی جاتی ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر ہر جگہ بحث و تکرار چل رہی ہے کہ کس نے کس کے پراڈکٹ کی کاپی کی یا کون ذمہ دار ہے۔
فیس بُک پر نبیلہ کی تصویر کے ساتھ یہ تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ نبیلہ نے اپنی مکمل تحقیق کے بعد زیرو میک اپ پیلیٹ تیار کی تھی جو کہ جرمنی سے ہوئی اور اب ایک لوکل برانڈ اس کے جیسے پراڈکٹ استعمال کر رہا ہے۔ اس بات میں کتنی صداقت ہے یہ بہرحال کوئی نہیں بتا سکتا، مگر صرف ڈیزائن ایک ہونے سے پراڈکٹ ایک جیسا نہیں ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام پر نبیلہ سیلون کی بلاگر نے بھی ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں میک اپ آرٹسٹ نبیلہ خود اپے پراڈکٹ سے متعلق بتا رہی ہیں
.