پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار جن کے بارے میں جاننے کے لیے ان کے پرستار بے قرار رہتے ہیں۔ چاہے وہ ان کی شادی کے حوالے سے کوئی خبر ہو یا پھر ان کی اداکاری سے متعلق، وہ انہیں ہمیشہ فالو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
آج ہم معروف شوبز فنکاروں کے سوتیلے بھائی اور بہن کے بارے میں جانیں گے جن کے بارے میں شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے۔
1- سویرا ندیم اور نروان ندیم
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سویرا ندیم اور نروان حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ دراصل سویرا ندیم معروف ٹی وی ڈائریکٹر شاہد ندیم کی پہلی اہلیہ سے ہیں جبکہ نروان ندیم شاہد کی دوسری بیوی مدیحہ گوہر سے ہیں۔
2- اشنا شاہ اور ارسا غزل
تجربہ کار معروف اداکارہ ارسا غزل اور معروف اداکارہ اشنا شاہ آپس میں سوتیلی بہنیں ہیں۔ ارسا غزل اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے یعنی عصمت طاہرہ کی صاحبزادی ہیں۔ جبکہ فنکارہ اشنا شاہ عصمت کے دوسرے شوہر کی بیٹی ہیں۔ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتی ہیں۔
3- شمعون عباسی اور انوشے عباسی
جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ اداکار شمون اور انوشے عباسی ایک دوسرے کے سوتیلے بھائی بہن ہیں۔ دونوں سوتیلے بہن بھائی زبیر عباسی کی مختلف شادیوں میں سے ہیں۔ شمعون عباسی ان کی پہلی شادی سے ہیں جبکہ انوشے دوسرے شادی سے ہیں۔
5- جویریہ عباسی اور شمعون عباسی
گزشتہ ہفتوں قبل شوبز کی دنیا میں اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا تھا جب انہوں نے ایک پروگرام کے دوران یہ بتایا کہ ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔