اداکارہ منال خان کی کچھ دن قبل ہی احسن محسن اکرام کے ساتھ بات پکی ہوئی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں ہیں جس پر لوگوں نے جہاں مذاق اڑایا وہیں کچھ خواتین کو منال کا جوڑا بہت پسند آیا، تو کسی نے کمنٹ کیا کہ اتنا سادہ اور عام سا جوڑا تو ہم گھر کی عام دعوتوں میں ہی پہنتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عام سا جوڑا کتنا مہنگا ہے؟
یہ جوڑا جو منال نے اپنی بات پکی کی رسم میں پہنا ہوا ہے یہ ڈیزائنر عبیرہ کا ہے جو اکثر پاکستان کے مختلف فیشن شوز میں یا ہم اسٹائل ایوارڈز کے کپڑے ڈیزائن کرتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر جب منال کی تصویر کے ساتھ ماڈل کی تصویر لگائی گئی تو لوگوں نے ان سے قیمت اور کپڑے کی ورائٹی سے متعلق سوالات کئے۔
یہاں کمنٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا رو سلک کا ہے جس کے ساتھ آرگنزہ کا دوپٹہ ہے اور یہ بالکل سادہ ہے، اس پر چھوٹے پھول بنے ہوئے ہیں، آستینوں کے نیچے ڈیزائن کے طور پر ہلکی نیٹ کی پٹیاں لگائی ہیں، اس کا دوپٹہ بھی جالی کے کپڑے پر ہے اور اس کے نیچے کناری والی پیکو قریشیہ کروائی گئی ہے۔
واضح رہے اس جوڑے کی قیمت 13 ہزار 7 سو 86 روپے ہے، جوکہ ایک عام انسان کی پہنچ سے زیادہ ہے ان کے جوڑے کی قیمت سن کر مداحوں نے کانوں کو ہاتھ لگا لیئے۔