اب چوکے چھکے لگانے کے ساتھ اور۔۔ شعیب ملک بہت جلد کس ڈرامہ میں نظر آئیں گے؟

ہماری ویب  |  May 24, 2021

پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان شعیب ملک اب کرکٹ کی دنیا میں نام بنانے کے بعد اب ٹی وی پر اداکری کرتے ہوئے بھی دیکھائی دیں گے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی شو میں کیا کہ میں اب جلد ہی آپکو ٹی وی کے ڈراموں میں بھی نظر آوں گا کیونکہ اداکری کرنا مجھے بھی پسند ہے اور میری بیوی ثانیہ کو بھی اور وی تو مجھ سے کہتی رہتی ہے کہ آپ کیا روز کسی نہ کسی ٹی وی شو میں چلے جاتے ہیں۔

مزید شعیب ملک نے یہ کہا کہ میں جس ڈرا مے میں کام کر رہا ہو ں اسکے سین پاکستان کے مختلف علاقوں میں شوٹ ہوئے ہیں اور کچھ شوٹ ہونا ابھی باقی ہیں، شوٹ کیے گئے سین جلد منظر عام پر آجائیں گے۔

اس کے علاوہ کرکٹ کے بارے میں انکا جواب یہ تھا کہ ابھی تو کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہا ہوں اور زندگی میں ہمیشہ انسان کو مختلف تجربات کرتے رہنا چاہیے۔

تاہم اپنے ڈراموں کے پراجیکٹس کے حوالے سے انہوں نےمزید کچھ بتانے سے پرہیز کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More