میرا بھائی ڈاکٹروں کی غلطی کی وجہ سے مجھ سے جُدا ہوا ۔۔۔ شوبز کے وہ 5 ستارے جنہوں نے حال ہی میں اپنے پیاروں کا جنازہ دیکھا

ہماری ویب  |  May 24, 2021

انسان کتنا ہی مشہور ہو جائے ترقیاں حاصل کرلے مگر اپنے گھر والوں، اپنے پیاروں اور ان کی محبت کے بناء کبھی زندگی نہیں گزار پاتا کیونکہ شہرت وقتی ہے اور گھر والوں کی محبت ان کی موجودگی ان کا احساس ہمیشہ کے لئے ہوتا ہے۔ گھر کے اہم ستون والدین کے بعد بہن بھائی بھی ہیں اور جب ان ستونوں میں سے کوئی بھی ایک کھو جائے تو دل ڈر جاتا ہے اور اکیلا پن دل کو بھاری رکھتا ہے۔ ایسے ہی ہمارے شوبز ستارے ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

مشی خان:

اداکارہ مشی خان کے بھائی ڈاکٹر محمد خاور خان دل کا دورہ پڑنے سے چک شہزاد کے اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں انہوں نے اپنےپیغام میں بتایا کہ میرے بھائی کو کئی دوسری بیماریاں بھی لاحق تھیں جن میں کووڈ اور پھیپھڑوں میں انفیکشن اور نمونیا کا مسئلہ شامل تھا۔ مگر ہسپتال کے عملے کی غلطی کی وجہ سے میرا بھائی مجھ سے جدا ہوگیا ہے۔

حسنین لہری:

پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ماڈل حسنین لہری کے والد انتقال کرگئے۔ میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کھوجی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حسنین لہری کے والد کے انتقال کی اطلاع دی اور بتایا کہ حسنین لہری کے والد اب ہم میں نہیں رہے۔

بشریٰ انصاری اور اسماء عباس:

اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی بہن حال ہی میں کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں، ان کی بہن سنبل شاہد پہلے ہی اپنے جوان بیٹے کی موت کا غم نہیں برداشت کر پا رہی تھیں، اور پھر کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔

عارفہ صدیقی:

معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی بھی حال ہی میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ طلعت صدیقی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ بھی تھیں۔ فریحہ پرویز نے فیس بک پر طلعت صدیقی کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ: ’’میری خالہ طلعت صدیقی صاحبہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔‘‘

شگفتہ اعجاز:

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اس سال اپنی والدہ اور بڑی بہن کو کھویا ہے، ان کے لئے بھی یہ صدمہ کسی خوفناک کہانی جیسا ہے۔

حنا خان:

بھارتی اداکارہ حنا خان نے بھی کچھ وقت قبل ہی اپنے والد کو کھویا ہے۔ ان کے والد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔ حنا کہتی ہیں کہ: '' آپ کے بغیر زندہ رہنے کا سوچ ہی نہیں سکتے کیونکہ ابھی تو آپ کے جانے میں بہت وقت تھا، کیسے آپ ہمیں چھوڑ گئے، اب میرا ساتھ کون دے گا۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More