تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے والد جناب حاکم علی زرداری کی 10 ویں برسی کے موقع پر ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شئیر کی گئی ہے۔
اس تصویر میں بیگم نصرت بھٹو، حاکم علی زرداری، عذرا افضل پیچوہو اور صنم بھٹو دیکھائی دے رہیں ہیں اور بیگم نصرت بھٹو نے آصفہ بھٹو زرداری کو گود میں لیا ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی کے جس کارکن نے یہ تصویر شئیر کی ہے انہوں نے اس تصویر پر کہا کہ
10ویں برسی پر جناب حاکم علی زرداری کی اللہ پاک مغفرت فرمائے۔
واضح رہے کہ آصفہ بھٹو زرداری 3فروری 1993 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔