کمیشن پاس افسران کیخلاف یہ بات مشہور ہے کہ یہ کامحنت و لگن جانفشانی سے نہیں کرتے جس کی وجہ سے عوام بے انتہا پریشان رہتی ہے،لیکن وہیں کچھ افسران باجوڑ کے اسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم جیسے بھی ہوتے ہیں۔
اسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں وہ نئی بنی ہوئی سڑکوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔
معائنے کے دوران وہ سڑکوں پر پتھر مارکر سڑکوں کی مضبوطی اور سڑکوں کی لبمائی چوڑائی بھی دیکھ رہے ہیں۔
اپنے اسی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکاری سڑکیں اور بلڈنگز بنانے والے ٹھیکیدار یکدم امیر کبیر کیسے ہوجاتے ہیں، آج پتا چلا۔انشاء الله جہاں کہیں بھی ہوںگے ان پر چیک اینڈ بیلنس ہونا اولین تر جیحات میں سےایک ہوگی۔